مدحت الاختر
مدحت الاختر 15مئی 1945 کو کامٹی ضلع ناگپور، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد مختار ابن حافظ رحمت اللہ ہے۔
مدحت الاختر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1945ء (عمر 78–79 سال) کامٹی، مہاراشٹر، بھارت |
والدین | حافظ رحمت اللہ |
پیشہ | شاعر، مصنف |
درستی - ترمیم |
ادبی سفر
ترمیممدحت الاختر کا ادبی سفرکا آغاز اور شعر گوئی کی ابتدا 1961 کے آس پاس ہوئی۔ ابتدا اُردو کے معروف شاعر کرشن موہن سے بذریعۂ خط کتابت اصلاح لی، ایک سال کے اندر اندر یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔ ماہنامہ شب خون الہ آباد میں جتنا کلام شائع ہوا، وہ جناب شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کی نظر اصلاح سے گذرا۔ پہلی شعری تخلیق، روزنامہ انقلاب، بمبئی(16 فروری 1962) میں بزم شعرا کے کالم میں شائع ہوئی۔
مطبوعات
ترمیم- منافقوں میں روز و شب‘، شائع کردہ مطبوعات نشتر، کامٹی (1980)
- ’میری گفتگو تجھ سے ‘ شائع کردہ لائف ٹائمز پبلی کیشنز، کامٹی (2004)
- ’ چاروں اُور‘ (جدید غزلوں کا اولین انتخاب) باشتراک شاہد کبیر، ناگپور (1968)
- ’ بے صدا فریاد‘ از اقبال اشہر قریشی، کامٹی 2012
- ارتباط ۔۔ مدحت الاختر (2012)
- نظیری نیشاپوری حیات اور شاعری (2017)
ایوارڈز و اعزازات
ترمیم- مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی نے شاعری کے لیے ریاستی سطح کا ’ سراج اورنگ آبادی ایوارڈ‘، برائے سال 2003 تفویض کیا۔
- 2007 میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی نے ملکی سطح کے با وقار ’’ ولی دکنی ایوارڈ‘‘ برائے ادبی خدمات سے سرفراز کیا۔
غزلیں
ترمیمرونق بازار عالم |
---|
رونق بازار عالم تیسری دنیا کے ہم
بر سر پیکار باہم، تیسری دنیا کے ہم دم بخود ہیں نامۂ اعمال ہاتھوں میں لیے چار سو محشر کا عالم، تیسری دنیا کے ہم کون ہے دزدِ متاعِ خانہ، کس کو جستجو غافلانِ محوِ ماتم، تیسری دنیا کے ہم آسمانوں سے فرشتے آئیں گے، کب آئیں گے منتظر با دیدۂ نم، تیسری دنیا کے ہم تم کو اپنے سازوسامانِ تمنا سے غرض تم ہمارا کیوں کرو غم، تیسری دنیا کے ہم ۞ مدحت الاختر |
مانا کہ تری ہم نفسی اور ہی کچھ ہے |
---|
مانا کہ تری ہم نفسی اور ہی کچھ ہے
لیکن مری دنیا میں کمی اور ہی کچھ ہے ہر آن بدلتے ہوئے منظر نے دکھایا کچھ اور ابھی تھا جو ابھی اور ہی کچھ ہے ہم خیر سے دنیا کو بناتے رہے جنت اب غور سے دیکھا تو بنی اور ہی کچھ ہے خوش رہ کے عزیزوں کو دکھانا بھی ہے ورنہ ہم خوب سمجھتے ہیں خوشی اور ہی کچھ ہے مل جل کے رہیں گے چین سے، انکار ہے کس کو لیکن یہ اجارہ طلبی اور ہی کچھ ہے ۞ مدحت الاختر |
حوالہ جات
ترمیمSearch Results مدحت الاختر کی شاعری | ریختہ - Rekhta ارتباط-۔۔-مدحت-الاخترآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL) http://bio-bibliography.com/authors/view/4530 http://www.siratulhuda.com/forum/threads/آگ-پوری-کہاں-بجھی-ہے-ابھی-مدحت-الاختر۔2825/[مردہ ربط]