جامعہ خیر المدارس
(مدرسہ خیر المدارس سے رجوع مکرر)
جامعہ خیر المدارس پاکستان کے شہر ملتان میں واقع ایک اسلامی مدرسہ ہے۔ اصل میں جالندھر میں 9 مارچ 1931 کو قائم ہوا ، پھر یہ مدرسہ 8 اکتوبر 1947 کو ملتان میں موجودہ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔
قسم | جامعہ اسلامیہ |
---|---|
قیام | 9 مارچ 1931 |
بانی | خیر محمد جالندھری محمد علی جالندھری |
ریکٹر | محمد حنیف جالندھری |
مقام | ملتان، ، پاکستان |
ویب سائٹ | khairulmadaris.com.pk |
تاریخ
ترمیمخیر المدارس کو دراصل 9 مارچ 1931 کو خیر محمد جالندھری نے اشرف علی تھانوی کی تجویز پر قائم کیا تھا۔[1] حضرت تھانوی خیرالمدارس کے پہلے سرپرست بھی بنے اور بعد کے سرپرستوں میں شبیر احمد عثمانی اور شمس الحق افغانی شامل تھے۔[1] 8 اکتوبر 1947 کو ملتان میں اس کا دوبارہ قیام عمل میں لایا گیا۔[1] مدرسہ کی پہلی مجلس عاملہ میں محمد شفیع دیوبندی ، محمد ادریس کاندھلوی ، ظفر احمد عثمانی اور شمس الحق افغانی شامل تھے۔[1]
1970 کو خیر المدارس میں ایک مدرسۃ البنات کا قیام عمل میں آیا۔[2]
کتابیات
ترمیم- عبید اللہ آزاد، Evolution and Impact of ‘Deobandi’ Islam in the Punjab، صفحہ: 38–39
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت Fakhar Bilal۔ "From Jalandhar (India) to Multan (Pakistan): Establishment of Jamia Khair ul Madaris, 1931-1951" (PDF)۔ Journal of the Research Society of Pakistan۔ Research Society of Pakistan۔ 55 (1 (January-June 2018))۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2020
- ↑ Masooda Bano۔ Female Islamic Education Movements The Re-democratisation of Islamic Knowledge (2017 ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 91۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2020