روایت ہے کہ ارسولا ساؤتھیل (ارسولا ساؤتھِل، ارسولا سوتھتل[2] یا ارسولا سونتھیل[3][4] بھی لکھا جاتا ہے) المعروف مدر شپٹن ایک انگریز پیشین گو تھی۔

مدر شپٹن
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1488ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کناریسبورو  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1561ء (72–73 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت انگلستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدر شپٹن کا غار

یہ جادوگرنی پندرہویں صدی عیسوی کے دوران انگلینڈ میں رہا کرتی تھی۔ انگلینڈ میں یہ عورت اپنی غیب بینی اور جادوگری کی صلاحتوں کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔ مدر شپٹن ایک انتہائی بد صورت عورت تھی جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے جادوگر باپ اور چڑیل ماں کے کسی شیطانی عمل کا نتیجہ ہے۔ مدر شپٹن کو انگلینڈ کے کچھ لوگ فرانس کے مشہور مستقبل بین نوسٹرا ڈیمس کا ہم پلہ خیال کرتے ہیں کیونکہ اس عورت نے اسپین کے بحری بیڑے (آرمیڈا) کی کامیابی، لندن میں پھیلنے والی پراسرار وبا اور اسکاٹس کی ملکہ میری کی سزائے موت کی کامیاب پیشین گوئیاں کیں۔ مدر شپٹن کا خوف اس قدر زیادہ تھا کہ لوگ اسے پکڑے سے ڈرتے اور سزا دینے سے کتراتے تھے اسی لیے یہ عورت قدرتی موت مری۔ اسے مرنے کے بعد جہاں اسے دفنایا گیا وہ جگہ آج تک انتہائی منحوس اور ناپاک تصور کی جاتی ہے یہ وہ غار جسے مدر شپٹن کا غار کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب https://womensprinthistoryproject.com/person/4156
  2. The Strange and Wonderful History of Mother Shipton, London, 1686
  3. "Ursula Sontheil (1488-1561)"۔ ہسٹری ایڈ ومن۔ 8 مئی 2010۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 ستمبر 2012 
  4. "The Life and Prophecies of URSULA SONTHEIL Better Known as MOTHER SHIPTON . Knaresborough, Yorkshire: Amazon.co.uk: J.C. Simpson: Books"۔ Amazon.co.uk۔ 2 جنوری 2011۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 ستمبر 2012