مدیحہ امام (پیدایش: 8 فروری 1991ء) ایک پاکستانی وی جے او اداکارہ ہیں [1][2] وہ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں اور انھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کی مہارت کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے بولی وڈ فلم میں بھی کام کیا [3] جہاں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا [4]۔ وہ ہیئر (2015) اور دھانی (2016) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے بہت مقبول ہوئیں انھوں نے 2017 میں ڈیئر مایا فلم کے ذریعے فلمی میدان میں قدم رکھا تھا [5] [6]۔ وہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہٹ پاکستانی سیریز دشمن جان (2020) میں بھی نظر آئیں۔

مدیحہ امام
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: سیدہ مدیحہ امام ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 8 فروری 1991ء (33 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  وی-جے   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

کنبہ

ترمیم

مدیحہ امام کا کنبہ کراچی میں قیام پزیر ہے۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں اور ان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہے[7]۔ انھوں نے اپنی تعلیم کراچی سے مکمل کی ہے۔

کیریئر

ترمیم

انھوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئر کی شروعات ہم ٹی وی ڈراما عشق میں تیری (2013) میں مہوش حیات اور اظفر رحمان کے ساتھ کی جہاں انھوں نے لائبہ کا معاون کردار ادا کیا۔ اس کے نتیجے انھیں مختف کردار ملے اور وہ ہیئر (2015) ، دھانی (2016) ، شان سیریہی (2017) ، زویا صالحہ (2017) اور زخم (2017) میں اپنے مرکزی کرداروں کے لیے مشہور ہوگئیں [8] امدیحہ امام منیشا کویرالہ کے مقابل ایک بالی ووڈ فلم ڈئیر مایا (2017) میں نظر آئیں [9] 2018 میں ، وہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی فائزہ افتخار کے ڈرامے بابا جانی میں بھی نظر آئیں [10] مدیحہ امام نے فیصل قریشی کے مقابل ڈراما سیریل مقدر میں ریما کی طرح شاندار اداکاری کی ہے۔ اس نے بہادر اور دلیرانہ لڑکی کا کردار بالکل نبھایا ہے۔ مدیحہ اداکاری کو ایسا فن مانتی ہیں جس میں ساری زندگی سیکھنے کو ملتا رہتا ہے اور وہ مداحوں کا بہت خیال رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ مداحوں کے بغیر کوئی فنکار فنکار نہیں بن سکتا [11]۔

فلمیں اور ٹی وی

ترمیم

بالی وڈ فلم " ڈیئر مایا " [9] پاکستانی فلم نیلوفر [12]

ٹیلی وی

ترمیم

ویک اینڈ مدیحہ میزبان کے ساتھ [13] خلش [14] عشق میں تیرے [15] ہیئر [16] نظر کی سامنے [17] دھانی [16] سانپ سیڑھی [18] زخم [15] سلمیٰ کا بلما [17] وہ میرا دل تھا[16] ہم چلے آئے [17] بابا جانی [16] میرا رب وارث [19] دشمن

سماجی مسائل پر گفتگو

ترمیم

مدیحہ امام نے پاکستان میں خواتین پر شادی کے بے پناہ دباؤ پر اپنی آواز بلند کی ہے خصوصا بڑھتی عمر کی خواتین پر یہ دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے [20] [21]۔ اسی طرح انھوں نے مردوں کے متعلق اس نظریے پر بھی تنقید کی کہ وہ رو نہیں سکتے[22]۔ گھریلو تشدد کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے مدیحہ امام نے اے آر وائی کے ڈرامے "مجھے وداع کر" میں کام کیا [23]۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. رابعہ شیخ (15 دسمبر 2019)۔ "پاکستان شوبز انڈسٹری کا اُبھرتا نام "مدیحہ امام""
  2. "مدیحہ امام سوانح حیات"۔ 09 جولائی 2017
  3. ویب ڈیسک۔ "پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار"[مردہ ربط]
  4. نمرہ ملک (03 مئی 2020)۔ "مدیحہ امام بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار"۔ ایکسپریس نیوز
  5. "VJ Madiha Imam will make Bollywood debut with Manisha Koirala". Images.Dawn (انگریزی میں). Retrieved 2017-05-03.
  6. "I didn't think of it as an 'Indian' film, says Madiha Imam of her Bollywood debut", Retrieved 30 August 2018
  7. "پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کا خصوصی انٹرویو"۔ ڈائیلاگ پاکستان۔ 2020 04 اگست {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)[مردہ ربط]
  8. "Madiha Imam's Dear Maya breakthrough | TNS - The News on Sunday". tns.thenews.com.pk (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-09-07. Retrieved 2018-09-07.
  9. ^ ا ب NewsBytes. "Madiha Imam impresses critics with Dear Maya" (انگریزی میں). Retrieved 2018-09-07.
  10. Haq, Irfan Ul (16 مئی 2018). "Faysal Quraishi's upcoming drama Baba Jani is not a love story". Images (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2018-09-07.
  11. "ایک فنکارمداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں: مدیحہ امام"۔ اردو نیوز ٹی وی۔ 18 ستمبر 2020
  12. "اداکارہ مدیحہ امام جلد سلور اسکرین پر دکھائی دیں گی"۔ ڈیلی پاکستان۔ 2020 16 مئی {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونتاس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |urlhttps://dailypakistan.com.pk/16-May-2020/1133231= (معاونت)، والوسيط |مسار= غير موجود أو فارع (معاونت)
  13. Haq, Irfan Ul (3 مئی 2017). "VJ Madiha Imam will make Bollywood debut with Manisha Koirala". Images (انگریزی میں). Retrieved 2020-02-15.
  14. "Why was Saanp Seerhi so derogatory towards LUMS?"۔ مورخہ 2019-06-30 کو اصل سے آرکائیو شدہ
  15. ^ ا ب "Madiha Imam's Dear Maya breakthrough | Instep | thenews.com.pk". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2020-02-15.
  16. ^ ا ب پ ت "Mehreen Jabbar,Muhammad Ahmed and Marina Khan; the M trio reunites". nation.com (امریکی انگریزی میں). 25 جون 2017. Archived from the original on 2019-03-27. Retrieved 2018-08-30.
  17. ^ ا ب پ Shabbir, Buraq. "Madiha Imam talks about her upcoming projects". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2020-02-15.
  18. Haq, Irfan Ul (22 فروری 2019). "Danish Taimoor and Madiha Imam will highlight infidelity post marriage in new drama". Images (انگریزی میں). Retrieved 2020-02-15.
  19. Shabbir, Buraq. "Faysal Qureshi on playing a powerful role in Muqaddar". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2020-02-15.
  20. جویریہ ذوالفقار (12 نومبر 2020)۔ "مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا"
  21. "پاکستان میں خواتین پر شادی کیلئے دباؤ رہتا ہے: مدیحہ امام"۔ دنیا نیوز ٹی وی۔ 2020 13 نومبر {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  22. "'ایک جھوٹی لو سٹوری' کی اداکارہ مدیحہ امام: 'مرد اُف تک نہ کرے، یہ کہاں کا انصاف ہے'"
  23. "مدیحہ امام اور منیب بٹ گھریلو تشدد پر مبنی ڈرامے کے لیے اکٹھے"۔ ڈان نیوز۔ 04 جولائی 2020