مرارہ بن ربیع یہ غزوہ بدر میں شریک صحابی تھے۔
ان کا نسب مرارة بن ربعی بن عدی بن زيد بن عمرو بن زيد بن جشم بن حارثہ بن الحارث بن الخزرج بن عمرو بن مالك بن الأوس ہے۔
مرارہ بن ربیع انصار ی، بنوعمر وبن عوف میں سے ہیں، جنگ بدر میں شریک تھے، یہ ان تین صحابہ میں سے ہیں جو غزوہ تبوک میں نہیں گئے تھے۔ ان میں سے زیادہ مشہور کعب بن مالک ہیں دوسرے ہلال بن امیہ اور تیسرے یہ مرارہ بن ربیع تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان تینوں کی توبہ قبول فرمائی تھی اور ان کے حق میں قرآن کی آیتیں نازل فرمائیں اور اسی مناسبت سے اس سورت کا نام "توبہ " رکھا جس میں یہ آیتیں شامل ہیں ۔[1]

مرارہ بن ربیع
معلومات شخصیت

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ،ابن اثیر، جلد 8صفحہ163،المیزان لاہور