مردہ روابط (انگریزی: Dead links) جدید انٹرنیٹ میں دست یاب ویکی پیڈیا اور دیگر ویب سائٹوں پر دیے گئے رابطوں کی ایک عرصے میں غیر کار گرد ہونے کا رجحان ہے۔ یہ رجحان کئی وجہوں سے ہو سکتا ہے۔ مثلًا مقامی اخبارات اپنی ویب گاہ کا مواد دو ہفتے یا ایک مہینے میں ہٹا دیتے ہیں، کیوں کہ سرور پر اتنا مواد جمع کرنے کی ان کے پاس گنجائش نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی وجوہ ہو سکتے ہیں جیسے کہ کبھی کوئی مواد متنازع ہو جاتا ہے۔ کہیں حکومت یا عدالت کا حکم ہوتا ہے کہ کچھ مواد ہٹا دیا جائے۔ کہیں کوئی اخبار یا رسالے کی ادارتی پالیسی بدلتی ہے اور سابقہ مواد ہٹا دیا جاتا ہے۔ مواد کے من و عن ہٹانے کے علاوہ کبھی کبھی اصل مواد میں تبدیلی کر دی جاتی ہے۔ کہیں ربط وہی رکھ رہا درکار تبدیلیاں اس شامل کر دی جاتی ہیں، جیسے کہ کسی شخص کا شادی شدہ سے غیر شادی شدہ ہونا، کسی شخص کا زندہ سے وفات پانا اور کسی شخص کا عہدے سے ہٹ جانا، مثلًا کسی وزیر اعظم کا اقتدار سے ہٹنا اور حزب اختلاف کا حصہ بننا۔ ان حالات میں بھی کئی بار سوانحی یا ادارہ جاتی مضامین میں در کار تبدیلیاں کر دی جاتی ہیں اور اس طرح ربط کو مردہ یا ناپید ہونے یا غیر تحدیثی ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

معدوم اردو زبان کی ویب گاہ اردو پیڈیا کا لوگو۔ حالاں کہ اردو پیڈیا اب معدوم ہے، تاہم اس کے مردہ روابط کچھ دیگر ویب سائٹوں پر موجود ہیں۔ انٹرنیٹ کی کچھ وثق ساز ویب سائٹوں پر اس کا کچھ مواد موجود آج بھی دست یاب ہے۔

مردہ روابط کسی مخصوص انٹرنیٹ ویب گاہ، کسی پی ڈی ایف یا اسی طرح دفتری سافٹ ویئر کی فائل، تصویر، چیٹ کی کڑیاں، جیسے کہ ٹویٹر کی کڑی وغیرہ ہو سکتے ہیں۔ ان میں آخر الذکر کی حذف شدگی کوئی صارف اپنے بیان ہی کو ہٹا کر کر سکتا ہے۔

کئی بار کوئی ویب گاہ کے مردہ ہونے کے بعد جہاں کچھ روابط رہ جاتے ہیں، وہیں اس کا مواد بھی دیگر ویب سائٹوں کا حصہ بن چکا ہوتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم