سلطان محمد ظاہرالدین جنہیں عام طور پر مرزا مغل (انگریزی: Mirza Mughal) کے نام سے جانا جاتا ہے ایک مغل شہزادہ تھا۔ اس نے جنگ آزادی ہند 1857ء کے دوران میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ وہ ان شہزادوں میں سے ایک تھا جنہیں پرانی دہلی کے ایک دروازے پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ وہ دروازہ بعد میں خونی دروازہ کے نام سے مشہور ہوا۔

مرزا مغل
Mirza Mughal
مغلیہ سلطنت کا شہزادہ
بہادرشاہ ظفر اس دو بیٹوں کے ساتھ – دس سالہ مرزا مغل (تصویر کے دائیں جانب کھڑا) اور مرزا فخرو (تصویر کے بائیں جانب)
خاندانتیموری شاہی سلسلہ
والدبہادر شاہ ظفر
والدہشریف المحل
پیدائش1790
لال قلعہ، دہلی، مغلیہ سلطنت، اب بھارت
وفات23 ستمبر 1857ء (عمر 66–67)
دہلی، مغلیہ سلطنت، اب بھارت

ابتدائی زندگی

ترمیم

مرزا مغل انیسویں صدی میں مغلیہ سلطنت کے آخری شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کا پانچواں بیٹا تھا۔ اس کی والدہ شریف المحل سیدانی تھی۔ 1856ء میں اپنے بڑے سوتیلے بھائی مرزا فخرو کی موت کے بعد مرزا مغل بہادر شاہ ظفر کا بڑا بیٹا تھا۔ تاہم انگریزوں نے کسی کو بھی دہلی کے تخت کا وارث تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور بہادر شاہ ظفر کی موت کے بعد بادشاہت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

حوالہ جات

ترمیم