مرکز فضیلت اردو مقتدرہ قومی زبان پاکستان کا اردو اطلاعیات کے حوالے سے ایک اہم شعبہ/منصوبہ ہے جو کمپیوٹر اور مقامی کاری کے میدان میں اردو معیار بندی کے تمام متعلقہ امور کی تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے مصروف عمل ہے۔

اردو کو پاکستان میں بطور دفتری، عدالتی اور تعلیمی زبان نافذ کرنے اور قومی و عالمی صائب الرائے اداروں اور حکومت پاکستان کے لیے اردو معیار بندی اور علمی معاونت میں تحقیق و ترقی کا فریضہ انجام دینے کے لیے مختصرالمدتی اور طویل المدتی پالیسی، طریقے اور ذرائع مہیا کرنے کے نقطۂ نظر سے مقتدرہ قومی زبان کے اندر ایک مرکز فضیلت قائم ہے۔

اس منصوبے کا مقصد نستعلیق خط (فونٹ)، کمپیوٹر کی گرامر اور مشینی ترجمہ کاری جیسے سافٹ ویئر (سافٹ ویئر) تیار کرنا ہے۔

ایک دوسرا ترقیاتی منصوبہ، قومی زبان میں سائنسی تکنیکی اور عمومی مطالعاتی مواد کی تیاری کے نام سے منظور کیا گیا جس کے تحت عمومی قارئین طلبہ محققین اور سکالر حضرات کے لیے قابل فکر موضوعات پر بہتر تفہیم فراہم کرنے کے لیے کتب شائع کی جائیں گی۔

Center of Excellence for Urdu Informatics

حوالہ جات ترمیم