مسجد الذہب (سنہری مسجد) فلپائن کے دار الحکومت منیلا کے مسلم اکثریتی ضلع کوئیاپو میں واقع ایک عظیم مسجد ہے۔ اس کو سنہری مسجد اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس پر سنہری رنگ کا ایک عظیم گنبد تعمیر ہے۔ فلپائن کی سابق خاتون اول امیلڈا مارکوس کی زیر نگرانی یہ مسجد 1976ء میں لیبیا کے صدر معمر قذافی کے دورے کے لیے تعمیر کی گئی تھی تاہم لیبیائی صدر کا دورہ بعد ازاں منسوخ ہو گیا تھا۔ یہ منیلا کی مسلم برادری کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے خصوصاً نماز جمعہ کے موقع پر مکمل طور پر نمازیوں سے بھر جاتی ہے۔ اس تاریخی مسجد کی عدم دیکھ بھال کے باعث مینار اور گنبد کے کام کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اب اس پر تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

مسجد الذہب
Masjid Al-Dahab
بنیادی معلومات
متناسقات14°35′44.5″N 120°59′6.5″E / 14.595694°N 120.985139°E / 14.595694; 120.985139
مذہبی انتساباسلام
ملکفلپائن
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
سنہ تکمیل1976
تفصیلات
گنجائش3000
گنبد1
مینار1