مسجد الفضیخ
(مسجد الشمس سے رجوع مکرر)
مسجد الفضیخ مسجد قبا کے مشرقی جانب وادی کے کنارے ایک بلند مقام پر واقع تھی اس کا ایک نام مسجد الشمس بھی ہے جس کی وجہ تسمیہ بظاہر یہ ہے کہ بلند مقام پر ہونے کی وجہ سے سورج کی شعاعیں اسی مسجد پر پڑتی تھیں۔[1]
- فضیخ وہ شراب جوحرام کا حکم نازل ہونے پر انڈیل دی گئی تھی
وجہ تسمیہ
ترمیمعبد اللہ ابن عمر سے مروی ہے کہ مسجد فضیخ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں " فضیخ " یعنی کچی کھجور کی نبیذ پیش کی گئی تھی جسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوش فرما لیا تھا اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد فضیخ پڑ گیا تھا۔[2]