مسجد الجمعہ وہ مسجد جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں سب سے پہلا جمعہ جماعت کے ساتھ ادا کیا۔مسجد قباءاور مسجد بنوانیف کے بعد مدینہ منورہ کی تیسری مسجد جہاں ہجرت کے موقع پر باجماعت نماز پڑھی گئی۔[1]
قباء اور مدینہ منورہ کے درمیان محلہ بنو سالم بن عوف میں واقع ایک مسجد، جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سفر ہجرت کے دوران میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔ صحابہ کرام نے اس جگہ ایک مسجد تعمیر کی جسے حضرت عمر بن عبد العزیز نے اپنے دور گورنری میں دوبارہ تعمیر کرایا۔ مسجد جمعہ کے علاوہ اس مسجد کے دیگر کئی نام بھی ہیں جن میں مسجد بنی سالم، مسجد وادی، مسجد غُبَیب اور مسجد عاتکہ شامل ہیں۔ سابق سعودی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں اس مسجد کی توسیع اور تعمیر نو مکمل ہوئی۔ اب اس کا کل رقبہ 1630 مربع میٹر ہے اور اس میں 650 نمازی عبادت کر سکتے ہیں۔ مسجد کے واحد گنبد کا قطر 12 میٹر ہے اور اس کے علاوہ چار چھوٹے قبے بھی ہیں۔ مینار کی بلندی 25 میٹر ہے۔ مسجد جمعہ قباء کی بستی سے 500 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مسجد جمعہ
 

ملک سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جگہ مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

Map
إحداثيات 24°26′44″N 39°36′55″E / 24.445494444444°N 39.615216666667°E / 24.445494444444; 39.615216666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تفسیر قرطبی