مسجددرویش پاکستان کے شہر پشاور میں واقع ایک خوبصورت جامع مسجد ہے۔ یہ مسجد صدر بازار میں واقع ہے۔ مسجد کا سنگ بنیاد 1983ء موافق 1400ھ کو رکھا گیا اور چند سالوں میں تکمیل کو پہنچا۔ یہ مسجد اسلامی مدرسہ جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ کے احاطہ میں واقع ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کے تمام اخراجات جدید قطر کے نیک و سیرت شخصیت شیخ قاسم درویش فخرو نے لیے تھے اس لیے یہ مسجد اسی کے نام سے موسوم ہے۔ مسجد کے تمام تر انتظامات مدرسہ کے مہتم کے زیرنگرانی میں ہے۔

مسجد درویش
بنیادی معلومات
مذہبی انتسابسنی اسلام
ضلعپشاور
ریاستپاکستان
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
سربراہیحافظ محمد داؤد فقیر
تعمیراتی تفصیلات
طرز تعمیرجدید اسلامی طرزِ تعمیر
بانیمولانا فقیر محمد
سنہ تکمیل1983
مینار2
موادسنگ مرمر، اینٹ ، سیمنٹ

فن تعمیرترميم

مسجد درویش کو جدید  فن تعمیر پر بنایا گیا ہے اور روایتی عربی فن تعمیر کی نمائندگی کرتا ہے ۔ جوکہ  ایک بلند وبالا وسیع عبادت گاہ  کا کمرہ ، اوپر ایک گنبد اور دائیں بائیں دو مینار بنائے گئے ہیں۔ مسجد کے اندر  سے مرکزی عبادت گاہ کے چھت کو  پتھر کے  چار  بڑے ستونوں سے سہارا دیا گیا ہے۔ عبادت گاہ کے سامنے برآمدہ بنایا گیا ہے جبکہ عبادت گاہ میں داخلے  کے لیے چار بڑے دروازے اور  ہوا و روشنی کے آمدورفت کے لیے عبادت گاہ  کے چاروں  اطراف کے دیواروں میں مخروطی نما دریچے لگائے گئے ہیں۔جس میں شیشے نصب  ہے۔ مسجد کے مرکزی کمرے کے چھت میں سفید رنگ کا ایک بڑا فانوس بھی نصب کیا گیا ہے۔

حوالہ جاتترميم

https://jang.com.pk/news/480702

[1]

https://mmnews.tv/urdu/wifaq-ul-madaris-al-arabia-pakistan-organizes-services-religious-madrassas-convention/