مسجد صدیقہ فاطمہ زہرا
مسجد صدیقہ فاطمہ زہرا کویت میں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈا کے قریب واقع ایک خوبصورت مسجد ہے جس کا نقشہ تاج محل سے اخذ کیا گیا ہے۔
تاریخ
ترمیماِس مسجد کی بنیاد ماہِ فروری 2008ء میں رکھی گئی تھی جبکہ اِس کی تعمیر جون 2011ء میں مکمل ہوئی۔ اِس مسجد کا کل رقبہ 3200 مربع میٹر ہے۔ مسجد کے چار میناروں کی بلندی 33 میٹر ہے جو زیریں جانب سے 42 میٹر ہے۔ مسجد کے وسطی گنبد کی بلندی 22 میٹر اور چوڑائی بیرونی جانب سے 16 میٹر ہے۔
گنجائش
ترمیماِس مسجد میں بیک وقت 3500 مرد اور 500 خواتین نماز ادا کرسکتی ہیں۔ مسجد میں ایئر کنڈیشنگ کا نظام قائم ہے۔