مسرت مصباح (پیدائش: 25 نومبر 1959ء [1] ) ایک پاکستانی بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور اداکارہ ہیں۔ [2]

Musarrat Misbah
معلومات شخصیت
پیدائش 25 نومبر 1959ء (65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

وہ 25 نومبر 1959ء کو کراچی، پاکستان میں مصباح الدین خان اور انیسہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ [1] 1980 ءمیں، وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں انھوں نے شا کالج آف بیوٹی تھراپی میں بیوٹیشن کا کورس کیا۔ [2]

کیریئر

ترمیم

پاکستان واپس آکر انھوں نے غیر منفعتی تنظیم ڈیپلیکس قائم کی۔ [3] 1990ء کی دہائی میں انھوں نے پی ٹی وی پر ڈراموں میں کام کیا۔ [4] 2010 ءمیں انھوں نے طبی علاج کے شعبے میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا اور تیزاب کے حملے کے متاثرہ خواتین کی مالی امداد کرتی ہیں۔ [5]

مسرت مصباح کو اطالوی حکومت کی جانب سے بھی ایوارڈ دیا گیا اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنھیں اطالوی حکومت نے خواتین کے عالمی دن پر ان کی ہمت اور عزم پر ایوارڈ دیا۔ [6]

ذاتی زندگی

ترمیم

مسرت مصباح نے عامر سے شادی کی اور ان کے دو بچے بھی ہیں بعد میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ طلاق کے بعد مسرت نے اپنے بچوں کی کفالت اپنے ہاتھ میں لے لی۔ ان کی چھوٹی بہن نکہت مصباح ڈیپلیکس کی ڈائریکٹر ہیں۔ [7][8][9]

فلموگرافی

ترمیم

ٹیلی ویژن سیریز

ترمیم
سال عنوان کردار نیٹ ورک
1995 امر ضمانت ماہ رخ پی ٹی وی
1995 آسواری۔ اشعری پی ٹی وی
1998 کیٹ واک نائلہ پی ٹی وی

تنازعات

ترمیم

2003ء سے ان کی NGO نے تقریباً سات سو ساٹھ متاثرین کو طبی علاج فراہم کیا۔ [2]

2010 ء میں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی این جی او کو قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں سے ملنے والے فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث ہونے پر ان کا بینک اکاؤنٹ ضبط کر لیا۔ ڈیپلیکس فاؤنڈیشن نے غیر ملکی خیراتی تنظیموں سے فنڈز اکٹھے کیے اور تیزاب زدہ متاثرین کی مدد کی۔ ان کی قائم کردہ تنظیم کو ہسپتال کے قیام اور جلنے والوں کے علاج معالجے کے لیے دو ایکڑ زمین بھی عطیہ کی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Masarrat Misbah – An introduction to the founder of Depilex Smileagain"۔ 10 October 2016 
  2. ^ ا ب پ Hira Salman (17 October 2017)۔ "A journey of a thousand smiles"۔ Aurora Magazine 
  3. "Faces of Pakistan"۔ The Nation۔ 19 August 2017 
  4. Sadia Qasim Shah (28 March 2019)۔ "Some makeup tips for beauticians"۔ DAWN.COM 
  5. "Masarrat Misbah: A messiah for acid burn victims | Pakistan Today"۔ www.pakistantoday.com.pk 
  6. "Masarrat Misbah: A messiah for acid burn victims"۔ The Pakistan Today۔ April 10, 2017۔ 26 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2023 
  7. "T-Diaries: Masarrat Misbah"۔ The Express Tribune۔ May 6, 2015 
  8. "It runs in the family: Masarrat Misbah And Nighat Misbah"۔ The Express Tribune۔ November 8, 2016 
  9. "Redah Misbah - Girl On The Go"۔ Mag - The Weekly۔ February 24, 2020