مسلم آؤٹ لک (اخبار)
1922ء میں لاہور سے جاری ہونے والا انگریزی روزنامہ اخبار
دی مسلم آؤٹ لک 1922ء میں لاہور سے جاری ہونے والا بر صغیر پاک و ہند کا پہلا انگریزی روزنامہ اخبار تھا جو مسلمانوں کے اہتمام سے جاری ہوا۔ اس کا اجرا رفاہِ عام پریس کے مالک عبد الحق نے کیا۔ اسے پنجاب آبزرور کی بندش کے باعث جاری کیا گیا تھا۔ یہ اخبار مسلمانوں کا ترجمان اور اسلامی اتحاد کا داعی تھا۔ یہ اخبار 1932ء میں بند ہو گیا۔ اس وقت اس کی اشاعت 2,200 تھی۔[1][2]
قسم | روزنامہ |
---|---|
بانی | عبد الحق |
ناشر | رفاہِ عام پریس |
مدیر | عبد الحق |
آغاز | 1922ء |
زبان | انگریزی |
اختتام | 1932ء |
صدر دفتر | لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) |
تعداد اشاعت | 2,200 (1932ء) |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 98
- ↑ برطانوی ہند میں انگریزی صحافت، ایس ایم اے فیروز، روزنامہ ڈان، 22 ستمبر 2017ء