پنجاب آبزرور (اخبار)

1893ء میں لاہور سے جاری ہونے والا انگریزی اردو اخبار

پنجاب آبزرور برطانوی راج میں پنجاب سے جاری ہونے والا ایک سہ روزہ اخبار تھا۔ یہ بیک وقت انگریزی اور اردو میں شائع ہوتا تھا۔ یہ اخبار 1893ء کو لدھیانہ کے ایک صاحبِ ثروت مسلمان خواجہ احمد شاہ نے لاہور سے جاری کیا۔ 1898ء سے 1904ء تک شیخ عبد القادر اس کے مدیر رہے۔ بعد ازاں میاں فضل حسین بھی کچھ عرصہ اس کے مدیر رہے۔ یہ اخبار 1918ء تک شائع ہوتا رہا۔[1][2]

پنجاب آبزرور
قسمسہ روزہ
بانیخواجہ احمد شاہ
مدیرخواجہ احمد شاہ
شیخ عبد القادر
میاں فضل حسین
آغاز1893ء
زبانانگریزی، اردو
اختتام1918ء
صدر دفترلاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 97
  2. برطانوی ہند میں انگریزی صحافت، ایس ایم اے فیروز، روزنامہ ڈان، 22 ستمبر 2017ء