مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد

مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد ایک تحقیقی ادارہ ہے جو مسلم دنیا اور پوری دنیا میں اتحاد ، استحکام ، امن ، خوش حالی اور قیادت کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد ،پاکستان میں کام کرتا ہے۔مسلم انسٹی ٹیوٹ کا ایک آفس لندن میں بھی کام کرتا ہے انسٹی ٹیوٹ کا مقصد قومی اور بین الاقوامی تشویش کے امور پر غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیق اور بات چیت کرنا ہے۔. اس مقصد کے لیے ، انسٹی ٹیوٹ محققین ، دانشوروں اور پالیسی سازوں کو ایک آزاد مکالمہ کے لیے اکٹھا کرتا ہے جس میں ابھرتی ہوئی سماجی ، معاشی ، سیاسی ، ثقافتی ، سلامتی اور مسلم دنیا کو درپیش قائدانہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔[1]انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج اور نتائج کو طباعت شدہ مواد کے ساتھ ساتھ آن لائن فورمز کے ذریعہ رپورٹس ، مضامین ، کاغذات ، دستاویزی فلموں اور بریف کی شکل میں گردش کیا جاتا ہے۔. مسلم انسٹی ٹیوٹ انگریزی زبان میں اپنا سہ ماہی تحقیقی جریدہ بھی شائع کرتا ہے جسے "MUSLIM Perspectives" کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اور اس میں ایک آن لائن مباحثہ فورم "MUSLIM Debate" بھی ہوتاہے۔[2]

مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد
مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، پاکستان
شعارمشن آف یونٹی ، سٹیبلٹی اینڈلیڈرشپ ان مسلم
بانیصاحبزادہ سلطان محمد علی
قیام7 مارچ، 2012
چئیر مینصاحبزادہ سلطان احمد علی
مقاماسلام آباد، پاکستان
ویب سائٹhttps://www.muslim-institute.org/

تعارف ترمیم

مسلم انسٹی ٹیوٹ"مشن آف یونٹی ، سٹیبلٹی اینڈلیڈرشپ ان مسلم" کا مخفف ہے۔مسلم انسٹی ٹیوٹ 7 مارچ ، 2012 کو، اسلام آباد، پاکستان میں قائم کیا گیا-[3] صاحبزادہ سلطان محمد علی مسلم انسٹی ٹیوٹ کے بانی ہیں جبکہ صاحبزادہ سلطان احمد علی مسلم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ہیں-[4][5]مسلم انسٹی ٹیوٹ ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر کو اختیار کرتے ہوئے مختلف عملی، سماجی اور دفاعی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ایشوز پر تحقیق کرتا ہے- اس مقصد کے لیے انسٹی ٹیوٹ سیمینارز، کانفرنسز، ثقافتی پروگرام، بریفنگز ، پریزنٹیشنز، رؤانڈٹیبل ڈسکشن اور ماہرین کے لیکچرزکے ساتھ ساتھ مختلف تحقیقی پروجیکٹ کا انعقاد کرتا ہے-

پروجیکٹس ترمیم

مسلم انسٹی ٹیوٹ نہ صرف بطور خود ایک ادارہ کے مختلف سرگرمیاں سر انجام دیتا ہے بلکہ مختلف فورمز کے ساتھ مل کربھی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کرتا ہے- کچھ منصوبوں کی ایک مختصر تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

دی مسلم ڈیبیٹ ترمیم

دی مسلم ڈیبیٹ بحث مباحثے کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام مسلم دنیا کو درپیش مختلف عصری امور پر کام کرتا ہے- دی مسلم ڈیبیٹ میں دو ماہرین ایک دیے گئے مخصوص موضوع پراپنی رائے دیتے ہیں جس میں ایک اس کے حق میں جبکہ دوسرا اس کے خلاف بحث کرتا ہے- دی مسلم ڈیبیٹ میں تمام دنیا سے مختلف مہمانوں کی شراکت اور عام عوامی ووٹنگ ہوتی ہے، ڈیبیٹ ماڈریٹر کے زیر نگرانی منعقدہوتی ہے- دی مسلم ڈیبیٹ کے پلیٹ فارم سے بہت سے موضوعات پر مباحث کروائے گئے ہیں جن میں اظہار رائے کی آزادی، دنیا کو درپیش مہاجرین کا مسئلہ، ملٹی کلچرلزم اور مشرق وسطی کے بحران جیسے انتہائی اہم موضوعات کو قابل احترام اور مستندشخصیات بیان کرتی ہیں-[6]

کانفرنسز ترمیم

مسلم انسٹی ٹیوٹ مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیز اور دیگر تحقیقی اداروں میں مختلف موضوعات پرقومی و بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد کرتا ہے- منعقد ہونے والی کانفرنسز کے موضوعات میں کشمیر، فلسطین، علامہ محمد اقبال، قائد اعظم ، حضرت سلطان باہو اور مولانا رومی شامل ہیں-[7] کانفرنسز میں محققین، سیاست دان، بیوروکریٹس، پروفیسرز، مختلف جامعات کے طلبہ ، الغرض مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں- مسلم انسٹی ٹیوٹ کو قومی شاعر اور ہیرو علامہ محمد اقبال پر سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہے[8]جس میں چار براعظموں اور 18 ممالک کے اسکالرز نے شرکت کی-[9] اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ علامہ محمد اقبال پرکانفرنسزمنعقد کی جاتی ہیں- انسٹی ٹیوٹ ہر سال پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے حضرت سلطان باہو اور مولانا رومی کانفرنس کا بھی اہتمام کرتا ہے- [10]پاکستان کی مختلف معروف یونیورسٹیز میں بھی ایسی بہت سی دوسری کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں-[11]

سیمینارز ترمیم

مسلم انسٹی ٹیوٹ کرنٹ افیئرز، نوآبادیاتی دورسے حل نہ ہونے والے امور، پاکستان کی شناخت، دیگرممالک کے ساتھ تعلقات، صوفیانہ تعلیمات، کشمیر، فلسطین، جوناگڑھ، شام، سوڈان اور دیگر مسلم ممالک کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع امور پر سیمینار کا انعقاد کرتا ہے-[12] [13]مختلف شعبوں کے محققین ان موضوعات سے متعلق اپنی تحقیق سے حاصل شدہ نتائج کو سیمینارز میں ڈسکس کرتے ہیں- بعد میں سیمینار کی رپورٹس اور اس میں دی جانے والی تجاویز کومختلف جرائد میں شائع کیا جاتا ہے- مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام مذکورہ بالا موضوعات پر ویبینارز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے-[14][15][16]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Muslim Institute"۔ peaceinsight 
  2. "MUSLIM Institute"۔ American Islamic College 
  3. "MUSLIM Institute ,Foundation Date"۔ muslim-perspectives 
  4. "Chairman MUSLIM Institute"۔ alfaqr.net 
  5. "Chairman MUSLIM Institute"۔ Muslim Perspectives 
  6. "Muslim Debate"۔ TheMuslimDebate 
  7. "AN Inspiration for Youth organized in collaboration with MUSLIM Institute"۔ DadaBhoy Institute of Higher Education 
  8. "Three day international Allama Muhammad Iqbal conference organized by MUSLIM institute"۔ voiceofeast 
  9. "International Conference on Allama Muhammad Iqbal"۔ thenews 
  10. "MUSLIM Institute in collaboration with University of the Punjab organised a two day international conference entitled "Mevlana Rumi & Hadrat Sultan Bahoo"۔ The Nation۔ 21 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2021 
  11. "Air University, signed an MOU with Muslim Institute Islamabad"۔ Air University 
  12. "seminar to commemorating Junagadh Black Day organized by MUSLIM Institute"۔ Associated Press of Pakistan 
  13. "Seminar on International Women's Day & Women in Kashmir. Organized by, MUSLIM Institute"۔ lawsdocbox 
  14. "2 Day International Conference "Kashmir: Challenges & Prospects" organized by MUSLIM Institute on Wednesday & Thursday 26 - 27 March, 2014 at Islamabad Club, Islamabad." 
  15. "a webinar " Ukraine's early harbinger of multiculturalism in: to the sesquicentenary of Ahatanhel Krymsky (1871 – 1942)" was organized by the Muslim Institute in cooperation with the Embassy of Ukraine"۔ dnd.com.pk 
  16. "Ukraine Embassy in Islamabad and Muslim Institute organised Webinar"۔ zemtv.co۔ 06 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2021 

مزید دیکھیے ترمیم

https://www.muslim-institute.org/