مسند اسحاق بن راہویہ
مسند اسحاق بن راہویہ حدیث میں مسند کتاب ہے، اس کے مؤلف اسحاق بن راہویہ ہیں۔
مسند اسحاق بن راہویہ | |
---|---|
(عربی میں: مسند إسحاق بن راهويه) | |
مصنف | اسحاق بن راہویہ |
اصل زبان | عربی |
موضوع | حدیث |
درستی - ترمیم |
کتاب کی خصوصیات
ترمیم- یہ کتاب ابن ماجہ کے علاؤہ دیگر کتب صحاح ستہ کی اصل میں شمار کی جاتی ہے، (یعنی صحاح ستہ کے مؤلفین اس سے روایت نقل کرتے ہیں)۔
- مؤلفِ کتاب نے اس کتاب کو راوی کے نام اور اس کے ترجمہ کے تحت ابو ہریرہ تک مرتب کیا ہے۔ پھر اس کے تحت ان احادیث کو نقل کیا ہے جو اس طریقہ سے مروی ہیں۔ اسی طرح ہر ترجمہ میں۔
- موضوع اور مردود طرق کی روایات نقل کرنے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ کتاب میں عموما صحیح، حسن اور ضعیف روایات شامل ہیں۔
- مسند ابو ہریرہ کے تحت احادیث کی تعداد 543 ہے اور یہ ابو ہریرہ سے مروی روایات میں بہت کم تعداد ہے اور مسند عائشہ کے تحت 1272 احادیث ہیں۔