مشرک
جو شخص اللہ تعالٰیٰ کے ساتھ اور لوگوں کو بھی عبادت کے لائق سمجھے یا ان کی عبادت کرے یا اللہ تعالٰیٰ کی ذات و صفات میں کسی اور کو بھی شریک جانے اسے مشرک کہتے ہیں۔
اسلامی عقائد کے مطابق کافر اور مشرک سے اللہ تعالٰیٰ ہمیشہ ناراض رہتا ہے اور مرنے کے بعد انھیں ہمیشہ جہنم میں رہنا پڑتا ہے۔ کافر اور مشرک ہرگز جنت میں نہیں جا سکتے بلکہ یہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔