مشکور حسین یاد
مشکور حسین یاد (ولادت: 1925ء - وفات: 2017ء) اردو زبان کے پاکستانی شاعر، ناول نگار اور محقق تھے جنھوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں۔[1]
مشکور حسین یاد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1925ء حصار |
تاریخ وفات | سنہ 2017ء (91–92 سال) |
درستی - ترمیم |
قصبہ بڈولی، ضلع مظفرنگر، یوپی، بھارت کے خاندان سادات سے تعلق رکھتے تھے۔ بڈولی کو دریائے جمنا نے دو ٹکڑے کر دیاتھا۔ اس وجہ سے اس قصبہ کا ایک حصہ ضلع کرنال میں آ گیا۔ مشکور حسین یاد حصار کے گاؤں ڈبوالی میں ستمبر 1925ء میں پیدا ہوئے۔ والد صاحب کی ملازمت کی وجہ سے تعلیم و تربیت ضلع حصار مشرقی پنجاب میں ہوئی۔ ایف اے کا امتحانلدھیانہ سے اور بی اے کا امتحان جالندھر سے پاس کیا۔ لکھنے پڑھنے سے دلچسپی تھی۔ چنانچہ پہلے ایک ہفتہ وار اخبار (پکار) کی ادارت سنبھالی پھر راشننگ کے محکمہ میں انکوائری افسر ہو گئے لیکن جلد ہی اس محکمہ کو چھوڑ کر مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ بورڈ ہائی اسکول ڈبوالی میں انگریزی کے استاد بن گئے ابھی ایک ماہ بھی نہ پڑھایا تھا کہ اگست 1947ء میں مسلمانوں کا قتل عام شروع ہو گیا۔ والد صاحب کے علاوہ ان کی ماں، بیوی، بیٹی اور ھائی اور دوسرے قریبی عزیز شہید ہوئے۔ آزادی کی راہ میں اتنی بڑی قربانی دے کر نومبر 1947ء میں مشکور حسین یاد آزادی کی سرزمین پاکستان میں داخل ہوئے۔ یہاں کچھ عرصہ ڈائریکٹر تعلیم لاہور کے دفتر میں کلرک کی حیثیت سے کام کیا۔ بعد ازاں محکمہ انہار میں ضلع دار ہو گئے۔ یہ محکمہ طبیعت کو راس نہ آیا۔ اسے چھوڑ کر محکمہ تعلیم کی طرف رجوع کیا۔1955ءمیں اردو میں ایم اے کیا اور 1960ء میں فارسی میں ایم اے کیا۔ اور گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ اردو سے منسلک ہو گئے۔
تصانیف
ترمیم- دشنام کے آئینے میں
- جوہر اندیشہ
- آزادی کے چراغ (متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے)
- کلام اقبال کے عوامی افق
- میر بلا نوش (میر تقی میر)
- برداشت (2004)
- غالب بوطیقا
- اشعار غالب کی تفہیم (2003)
- غالب کا جمالیاتی شعور (2007)
- غالب کا ذوق الٰہیات (1999)
- غالب کی طبع نکتہ جو (2000)
- گونگی نظمیں (1987)
- ممکنات انشائنیہ
- میر انیس کی شاعرانہ بصیرت2003
بات کی اونچی ذات،
- اپنی صورت آپ،
- لاحول ولا قوۃ،
- ستارے چہچہاتے ہیں،
- مطالعہ انیس کے نازک مراحل،
- میں اردو ہوں،
- غالب نکتہ جو،
- وقت کا استخارہ،
- ستم ظریف
- ممکنات انشائیہ
- پرسش(شاعری)،
- پرداخت، (شاعری)
- برداشت، (شاعری)
- عرض داشت (شاعری)
- نگہ داشت (شاعری)
- ملا صدرا اور ان کا فلسفہ (تجزیہ اور حیات)
صحافت
ترمیممرحوم نے انشائیے اور مزاحیہ مضامین لکھ کر اپنے شاندار اسلوب سے سب کو متاثر کیا۔ ان کی مزاحیہ شاعری کے بھی کئی مجموعے شائع ہوئے وہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ میں طویل عرصے تک کالم لکھتے رہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔ انھوں نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار میں چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ’’پکار‘‘ ایڈیٹر ماہنامہ ’’زعفران‘‘ لاہور‘ ایڈیٹر ماہنامہ ’’چشمک‘‘ لاہور کے طور پر بھی کام کیا۔
اعزازات
ترمیمان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں1999ء میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 2011ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Mashkoor Hussain Yaad's funeral today". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2020-08-21.