مظفر عثمانی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ (جولائی 2019) |
لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) مظفرحسین عثمانی پاک فوج کے ایک باصلاحیت افسر تھے جو کراچی کے کور کمانڈر اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہے۔ 12 اکتوبر 1999 کی فوجی بغاوت میں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
لیفٹنٹ جنرل مظفر حسین عثمانی | |
---|---|
پیدائش | 1944 مراد آباد، برطانوی ہند |
ابتدائی زندگی
ترمیمآپ 1944 میں مراد آباد، بھارت میں ایک سنّی متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ مفتی تقی عثمانی کے عزیز تھے۔ آپ کے خاندان نے 1947 میں پاکستان ہجرت کی۔
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیم1966 میں آپ نے پی ایم اے 36 میں کامیاب ہوکر پاک فوج کی فرنٹیرفورس رجمنٹ میں آرمڈ بٹالین میں شمولیت اختیار کی۔ آپ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کیا اس کے علاوہ رائل کالج آف ڈیفینس برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔ کچھ عرصہ آپ سعودی عرب میں بھی تعینات رہے آپ کے لیفٹیٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد پاک فوج کی دو کورز (کراچی اور بھاولپور) آپ کے زیرکمان رہیں۔ بعد میں آپ کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنادیا گيا جس سے آپ 2002 میں ریٹائرڈ ہوئے۔
اسلامی پس منظر
ترمیمآپ راسخ العقیدہ مسلمان تھے اسلامی شعار کا احترام آپ کا خاصہ رہا۔ آپ پاک فوج کے ان اعلی ترین افسران میں شامل رہے جو تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں۔
وفات
ترمیمیکم اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقہ دو دریا ڈیفینس میں ایک کار سے آپ کی لاش ملی،آپ کے جسد خاکی کو پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آپ کی موت کی تصدیق کردی،آپ کی نماز جنازہ پی این ایس شفاء میں ادا کی گئی اور آپ کو کالا پل کے قریب فوجی قبرستان میں سپرد خاک گیا ، آپ نے سوگواران میں ایک صاحبزادی چھوڑی ہیں.