مظفر آباد، ملتان
پاکستان کے بنجاب میں ایک قصبہ
مظفرآباد ایک ٹاؤن ہے جو مظفر گڑھ ملتان روڈ پر واقع ہے۔
قصبہ | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
نشست | مظفر آباد |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
مظفر آباد، ملتان شیر شاہ روڈ یا مظفر گڑھ روڑ پر واقع ایک قصبہ ہے۔یہ کالونی ٹیکسٹائل ملز کی وجہ سے مشہور ہے۔
کالونی ٹیکسٹائل ملز
ترمیمیہ ٹیکسٹائل ملز 1960ء میں شروع کی گئی۔ اس میں روئی سے دھاگہ اور دھاگہ سے کپڑا بنانے کا مکمل کام کی جاتا تھا۔ بنتے وقت اسے جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مل ہونے کا فخر حاصل تھا۔مل میں ورکرز کے لیے رہائشی کالونیاں، بوائز اور گرلز ہائی اسکولز، مارکیٹ، ڈاکخانہ اسماعیل آباد، ہسپتال، ڈرامیٹک ہاوس، پارک، کھیل کے میدان، گولف کورس، ریسٹ ہاوس اور قریب ہی مظفرآباد ریلوے سٹیشن بھی بنایا گیا۔
اخبارات کے مطابق 1978ء میں اس کالونی ٹیکسٹائل ملز میں 14 لوگ قتل ہوئے تھے۔جبکہ روزنامہ مساوات کے مطابق کل مقتولین کی تعداد 22 تھی۔ البتہ غیر سرکاری معلومات کے مطابق 150 سے زائد لوگوں کا قتل ہوا تھا۔