مظفر احمد مظفر
مظفر احمد مظفر اردو زبان کے مشہور شاعراور ادیب ہیں۔ ان کی پیدائش 14 جولائی 1969 کو نوشہرہ چھاؤنی صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان میں ہوئی۔ مظفر شاعری میں اپنے لب و لہجے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ موصوف آن لائن پر اردو کے کئی پورٹلز چلاتے اور اردو کی ترویج و تشہیر میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافت بھی ان کا مشغلہ رہا ہے۔
مظفر احمد مظفر | |
---|---|
پیدائش | مظفر احمد 14 جولائی 1969ء نوشہرہ چھاؤنی صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان |
زبان | اردو |
قومیت | پاکستانی |
نسل | پاکستانی |
شہریت | پاکستانی |
بچپن اور تعلیم
ترمیمپرائمری تک تعلیم پبلک ہائی اسکول نوشہرہ کینٹ میں حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول نوشہرہ کینٹ، بی ایس سی گورنمنٹ کالج نوشہرہ کینٹ میں حاصل کی۔ بغرض اعلیٰ تعلیم 1992ء یورپ چلے گئے۔ 1994ء اور 1995ء میں جرمنی سے لسانیات میں ڈپلوما، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نفسیات و دیگر شعبہ جات میں ڈپلوما و ڈگری حاصل کی۔ 2006ء اور 2007ء میں انگلینڈ میں ٹوپوگرافی مہارات میں ڈپلوما بھی حاصل کیا۔ لیکن انھیں ادب سے بے حد لگائو تھا اس لیے ان کا رجحان ان کو ادب ہی کی طرف لے آیا۔
ادبی سرگرمیاں
ترمیم- جنرل سیکریٹری: سر علامہ اقبال اکیڈمی لندن انگلینڈ، ادبی چوپال کے منتظم اعلیٰ، انٹرنیٹ پر کئی پورٹلز کے منتظم اعلی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سہ ماہی رسالہ دستک منتظم اعلیٰ۔
- میزبان : میسج ٹی وی پروگرام، شعر و شاعر
- سرپرست : رسالہ اردو تحریک عالمی برائے پاکستان
طبع کتب
ترمیم- حرفِ زیرِ لب ( شعری مجموعہ)
- سر گزشتِ تمنا ( شعری مجموعہ)
- ریگِ دشتِ عدم ( شعری مجموعہ)
- رختِ سفر (شعری مجموعہ)
- اردو کے اہلِ قلم (زیرطبع)
نمونہ کلام
ترمیممنفرد لب و لہجے میں اشعار کہتے ہیں آئیے ان کا نمونۂ کلام دیکھتے ہیں:
متفرق اشعار
مسلماں تھا مگر تیری ادائے فتنہ پرور نے | دکھا کرکاکلِ پیچاں مجھے کافر بنا ڈالا |
میں جب بھو کے پرندے دیکھتا ہوں اپنے آنگن میں | مجھے اپنے وطن کے ننگے بچے یاد آتے ہیں |
اشکِ آئینہ دکھاتا ہے ترا رنگِ جمال | اک پری شیشے میں ہے رنگیں قبا پہنے ہوئے |
ہزاروں بار سینچا ہے اسے خونِ رگِ جاں سے | تعجب ہے مرے گلشن کی ویرانی نہیں جاتی |
ہم تلخئی حیات کو آساں نہ کر سکے | صحرا ئے زندگی کو گلستاں نہ کر سکے |
اعزازات و اعترافِ فن
ترمیم- سیماب اکبر آبادی ایوارڈ منجانب اردو عالمی تحریک
14 جون 2015 بدست ڈاکٹر عبد الغفار عزم (http://www.urdufalak.net/urdu/2015/06/30/63916آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdufalak.net (Error: unknown archive URL)) (http://universalurdupost.com/special-news/01-07-2015/27257[مردہ ربط])
- ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ایوارڈ :برائے سال 2012 اعتراف تعلیمی و ادبی خدمات , بہترین شاعر ایوارڈ 2009 ڈی ایم ٹی وی ایوارڈ
حوالہ جات
ترمیم- http://www.baghawat.net/index.php/entertainment/258-شریف-اکیڈمی-کے[مردہ ربط] -ایگزیکٹو-ڈائریکٹر-مظفر-احمد-مظفر-کے -اعزاز-میں-پروگرام* http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtopic.php?f=17&t=7798[مردہ ربط]