معالجۂ مناعیہ
معالجۂ مناعیہ (imunotherapy) علم طب و حکمت کا وہ شعبہ ہوا کرتا ہے جس میں معالجے کی خاطر جاندار اجسام کی قوت مدافعت کو استعمال میں لایا جایا کرتا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر قوت مدافعت کے مدافعتی نظام کو تشکیل کرنے والے متعدد اجزاء (جو سالماتی بھی ہو سکتے ہیں اور خلیاتی بھی) کو بیمار جسم میں موجود نقص کو دور (علاج) کرنے اور یا پھر قوت مدافعت کو فعال یا اس میں اضافہ کرتے ہوئے امراض سے قبل ان کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے یعنی حفظ ما تقدم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔