ترمیم کاری
مختصر تعارف


وضع قطع
مواد کی ترتیب و تہذیب


ویکی روابط
صفحوں کو باہم مربوط کریں


محفوظ کریں
اپنی تبدیلیوں کو شائع کریں


نئے مضامین بنائیں
نیا مضمون لکھیں


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





اکثر مضامین میں عموماً چند لگے بندھے فارمیٹ ہی درکار ہوتے ہیں جنھیں آپ خود ٹائپ کر سکتے ہیں یا خانۂ ترمیم کے اوپر موجود خانۂ آلات کے ذریعہ شامل کر سکتے ہیں۔ ذیل کی تصویر ملاحظہ فرمائیں:


مضامین میں سرخیاں اور ذیلی سرخیاں بنانے کے لیے  اضافی پر اور بعد ازاں سرخی  پر کلک کریں۔ تاہم زیادہ سہل طریقہ یہ ہے کہ آپ برابر = کی علامتوں کے درمیان سرخی رکھ دیں وہ سرخی کی شکل اختیار کرلے گی، مثلاً:
== سرخی ==
=== ذیلی سرخی ===


مخصوص الفاظ یا جملوں کو جلی یا ترچھا بھی کیا جا سکتا ہے (خیال رہے کہ ترچھا متن اردو عبارتوں کے لیے نہیں ہے)۔ جلی اور ترچھا کرنے کے لیے بھی خانہ آلات میں آپ کو دو حروف ج اور ت نظر آئیں گے؛ ج سے جلی اور ت سے ترچھا ہوگا۔ اگر آپ خود ٹاپ کرنا چاہیں تو متعلقہ لفظ یا جملہ کو ' کی علامت کے درمیان رکھیں۔ اگر جلی کرنا مقصود ہو تو آگے پیچھے تین تین مرتبہ اور ترچھا کرنے کے لیے دو دو دفعہ رکھیں۔ ذیل کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں:
'''جلی'''
''ترچھا''
عموماً مضمون کا پہلا لفظ (اگر عنوان کے مشابہ ہو تو) جلی رکھا جاتا ہے۔