ترمیم کاری
مختصر تعارف


وضع قطع
مواد کی ترتیب و تہذیب


ویکی روابط
صفحوں کو باہم مربوط کریں


محفوظ کریں
اپنی تبدیلیوں کو شائع کریں


نئے مضامین بنائیں
نیا مضمون لکھیں


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





خلاصہ ترمیم

 

معمولی ترمیم اس صفحہ کو زیر نظر کریں

تبدیلیاں محفوظ کرتے ہی آپ کو استعمال کی جملہ شرائط اور اس بات سے متفق تصور کیا جائے گا کہ آپ اپنی اس شراکت کو کریئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت اجازت نامہ (CC BY-SA 4.0) اور جی این یو آزاد مسوداتی اجازت نامہ (GFDL) کے تحت شائع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آپ کی درج کردہ اس تحریر میں دیگر صارفین بھی کسی ہائپر لنک یا یو آر ایل (URL) کے ذریعہ ترمیم کر سکتے ہیں۔

تبدیلیاں شائع کریں نمائش تبدیلیاں دکھائیں منسوخ

 

جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ کی تبدیلیاں اب شائع ہونے کے لیے تیار ہیں تو انھیں شائع کرنے سے قبل چند امور کا خیال رکھیں جو حسب ذیل ہیں۔


شائع کرنے سے قبل نمائش کی بٹن پر کلک کرکے اپنی تبدیلیوں کی نمائش دیکھ لیں کہ آیا جو آپ کا مقصود تھا وہ پورا ہوا یا نہیں اور کہیں کوئی غلطی یا خامی تو نہیں رہ گئی۔ ہم سب غلطیوں کے پتلے ہیں اور نادانستہ غلطیاں راہ پا جاتی ہیں، چنانچہ اس بٹن کی مدد سے آپ اپنی تبدیلیوں کی خامیوں کو دیکھ پائیں گے۔


بعد ازاں "خلاصۂ ترمیم" کے خانہ میں اپنی تبدیلیوں کا مختصر خلاصہ درج کریں تاکہ دیگر صارفین کو پہلی نظر میں یہ معلوم ہو جائے کہ آپ نے کس نوعیت کی تبدیلیاں کی ہیں۔ مثلاً اگر آپ نے عبارت میں موجود املا کی غلطیوں کو درست کیا ہے تو خلاصہ میں درستی املا لکھ سکتے ہیں۔


اگر آپ نے مضمون میں معمولی تبدیلی کی ہے مثلاً ہجوں یا قواعد کی درستی وغیرہ تو "☑ معمولی ترمیم" پر ٹک کریں۔


نیز اگر آپ اس صفحہ کو اپنی زیر نظر فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ آگے اس میں ہونے والی تبدیلیوں سے آپ واقف رہیں تو "☑ اس صفحہ کو زیر نظر کریں" پر ٹک کر دیں۔


حتمی مرحلہ

خلاصۂ ترمیم درج کر دیا؟ اپنی تبدیلیوں کی نمائش بھی دیکھ لی؟ اب آپ کی تبدیلیاں شائع ہونے کے لیے تیار ہیں۔ جوں ہی آپ تبدیلیاں شائع کریں پر کلک کریں گے، آپ کی تبدیلیاں ویکیپیڈیا پر شائع ہو جائیں گی اور ہر خاص و عام ان سے استفادہ کر سکے گا۔