معاونت:تعارف حوالہ جات/2
تصدیقیت دوران سطر حوالہ جات آلہ حوالہ جات مستند مآخذ خلاصہ
|
ویکیپیڈیا پر مضامین پڑھنے کے دوران میں آپ نے جملوں اور عبارتوں کے درمیان میں کچھ نمبروں کا اس شکل ([1][2][3]) میں مشاہدہ کیا ہوگا۔ یہ دراصل متعلقہ مواد کا حوالہ ہوتا ہے جس کے بعد آپ یہ نمبر دیکھتے ہیں، ان نمبروں پر کلک کرکے آپ حوالے کی مکمل عبارت ملاحظہ کر سکتے ہیں نیز مضمون کے نیچے حوالہ جات کی سرخی کے تحت بھی یہ تمام حوالے یکجا دستیاب ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ ان حوالوں کے اصل ماخذ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً، [1] گوکہ کبھی کبھی اندراج حوالہ کی دوسری شکل بھی استعمال ہوتی ہے تاہم عام طور پر یہ حوالہ متعلقہ جملے کے بعد ہی ہوتا ہے۔
جب آپ کسی صفحہ میں حوالہ درج کرنے کے لیے ترمیم کرتے ہیں تو سطور کے حوالے عام طور پر تمام حوالہ جات صفحے پر اس جگہ یکجا نظر آئیں گے جہاں {{حوالہ جات}} سانچہ یا == حوالہ جات == {{حوالہ جات}} حوالہ جات
|