تصدیقیت
حوالہ جات کیوں اہم ہیں

دوران سطر حوالہ جات
کیسے شامل کریں

آلہ حوالہ جات
حوالہ جات شامل کرنے کا آسان طریقہ

مستند مآخذ
کون سے مآخذ بہتر ہیں

خلاصہ
آپ نے کیا سیکھا ہے، جائزہ لیں


حوالہ درکار!

ویکیپیڈیا کا بنیادی اصول ہے کہ مضمون کا سارا مواد قابل تصدیق ہو یعنی قابل اعتماد مآخد سے ان کی تصدیق ہو سکے۔ ایسے تمام اقتباسات اور مواد جن کے قابل تصدیق ثبوت کا ویکیپیڈیا مطالبہ کرتا ہے یا مطالبے کا امکان ہے ان کا درست حوالہ دینا لازم ہے۔ مزید برآں نئی تحقیق کے لیے ویکیپیڈیا پر کوئی جگہ نہیں ہے، یعنی ایسا مواد جو ویکیپیڈیا سے پہلے کسی دوسری جگہ شائع نہ ہوا ہو اسے یہاں درج نہیں کیا جا سکتا۔ صرف پہلے سے شائع شدہ مواد ہی حوالہ جات کے ساتھ ویکیپیڈیا کے اسلوب میں خود سے لکھ (ٹائپ) کر پیش کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ نئے مواد کا اضافہ کر رہے ہیں تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسے باحوالہ درج کریں۔ وہ مضامین جن میں حوالے درج نہ ہوں انہیں حذف کیا جا سکتا ہے نیز ایسا عنوان جس پر مضمون ہونا ضروری ہو اگر اس میں حوالہ نہ ہو تو منتظمین سانچہ {{حوالہ دیں}} یا کسی خاص قطعہ یا جملے کے ساتھ سانچہ {{حوالہ درکار}} لگا کر صارف/صارفین کو کچھ مہلت دے سکتے ہیں۔

اگلے صفحہ پر حوالہ جات شامل کرنے کا طریقہ مع نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔