معاونت:صارف کی شراکتیں

صفحہ شراکت

صارف کی شراکتیں ان صفحات کو کہا جاتا ہے جن کا ربط صارف: فضائے نام میں دائیں جانب موجود آلات کے خانہ کے ذیل میں ہوتا ہے۔ ان صفحات میں صارف نے ویکیپیڈیا میں جو بھی شراکت کی ہوگی ان تمام کی فہرست موجود ہوتی ہے۔ آپ اپنی شراکتیں بھی جانچ سکتے ہیں اور دیگر صارفین کی بھی۔ اپنی شراکتیں دیکھنے کے لیے کسی بھی صفحہ میں بالکل اوپر جہاں آپ کا نام درج ہوتا ہے اسی کے ساتھ شراکتیں بھی نظر آئے گا، یہ ربط آپ کو آپ کے صفحۂ شراکت پر لے جائے گا۔ نیز حالیہ تبدیلیاں کے صفحہ میں بھی صارف نام کے ساتھ اس کے صفحۂ شراکت کا ربط بھی اس طرز پر
الصارم (تبادلۂ خیال | شراکت)
نظر آتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم