معاہدہ آخن
آخن معاہدہ، باضابطہ طور پر فرانکو-جرمن تعاون اور انضمام کا معاہدہ اور اسے معاہدہ آخن بھی کہا جاتا ہے ( (جرمنی: Aachener Vertrag) , (جرمنی: Vertrag von Aachen), (فرانسیسی: Traité d'Aix-la-Chapelle) )، وفاقی جمہوریہ جرمنی اور فرانسیسی جمہوریہ کے درمیان ایک دو طرفہ معاہدہ ہے، جو دستخط ہونے کے ایک سال بعد، 22 جنوری، 2020ء کو عمل میں آیا۔ اس پر وفاقی چانسلر انجیلا مرکل اور صدر ایمانوئل میکرون نے 22 جنوری، 2019ء کو آخن سٹی ہال کے کورونیشن ہال میں دستخط کیے تھے۔