معاہدہ بلقان
بلقان معاہدہ یا معاہدہ بلقان یونان، رومانیہ، ترکی اور یوگوسلاویہ کی طرف سے 9 فروری، 1934ء کو ایتھنز میں ہونے والا ایک معاہدہ تھا، [ [1] جس کا مقصد پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد خطے میں، اپنے علاقوں پر بلغاریائی منصوبوں کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنا کر، جغرافیائی سیاسی استحکام کو برقرار رکھنا تھا۔ دستخط کنندگان نے جنگ کے بعد اور مختلف علاقائی غیر منطقی تناؤ میں اضافے کے بعد ایک دوسرے اور ان کے قریبی پڑوسیوں کے خلاف تمام متنازع علاقائی دعوؤں کو معطل کرنے پر اتفاق کیا۔
خطے کی دیگر اقوام جو متعلقہ سفارت کاری میں شامل تھیں، بشمول اٹلی، البانیہ، بلغاریہ، ہنگری اور سوویت یونین، نے دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ معاہدہ اسی دن سے موثر ہو گیا جب اس پر دستخط ہوئے اور یکم اکتوبر، 1934ء کو لیگ آف نیشنز کی ٹریٹی سیریز میں رجسٹر کیا گیا۔ [2]
بلقان معاہدے نے دستخط کرنے والے ممالک کے درمیان امن کو یقینی بنانے میں مدد کی لیکن علاقائی سازشوں کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ یہ معاہدہ بلغاریہ کے منصوبوں کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا، لیکن 31 جولائی، 1938ء کو، اس کے اراکین نے بلغاریہ کے ساتھ سلونیکا معاہدے پر دستخط کیے، جس نے معاہدہ نیولے۔سور۔سین اور لوزان کے معاہدے کی شقوں کو منسوخ کر دیا جس میں بلغاریہ کی یونان اور ترکی کی سرحدوں پر غیر فوجی زون کو لازمی قرار دیا گیا تھا، جس نے بلغاریہ کو دوبارہ مسلح ہونے پر اکسایا۔
سنہ 1940ء کے معاہدے کریووا کے ساتھ جس پر رومانیہ نے نازی جرمنی کے دباؤ میں دستخط کیے تھے اور سنہ 1941ء کے یوگوسلاویہ اور یونان کے محوری حملوں کے بعد، یہ معاہدہ مؤثر طریقے سے ختم ہو گیا اور ترکی اس کے واحد دستخط کنندہ کے طور پر رہا جس نے جنگ عظیم دوم کے دوران کسی بھی تنازعے سے گریز کیا، یہاں تک کہ سنہ 1945ء میں اتحادیوں میں شامل ہونے کے بعد بھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Army History Directorate, An Abridged History of the Greek-Italian and Greek-German War, 1940–1941: Land Operations, Hellenic Army General Staff, Army History Directorate, 1997, p. 2.
- ↑ League of Nations Treaty Series, vol. 153, pp. 154-159.