معاہدہ عمرانی (روسو)
(معاہدہ عمراني (روسو) سے رجوع مکرر)
معاہدہ عمرانی (انگریزی: The Social Contract، فرانسیسی: Du contrat social ou Principes du droit politique) ایک فرانسیسی فلسفی ژاں ژاک روسو کی سیاسی حکومت میں انسانی حقوق سے متعلق کتاب ہے۔ اس کتاب میں اس نے نظریہ معاہدہِ عمرانی پر بحث کی، اس کتاب کا شمار ان کتب میں ہوتا ہے جنھوں نے انسانی معاشرے کو بدل دیا۔
Title page of the first octavo edition | |
مصنف | ژاں ژاک روسو |
---|---|
اصل عنوان | Du contrat social ou Principes du droit politique |
ملک | فرانس |
زبان | فرانسیسی |
موضوع | انسانی حقوق |
صنف | سیاسیات |
تاریخ اشاعت | 1762 |
معاہدہ عمرانی کی علمی حیثیت
ترمیممعاہدہ عمرانی کا پہلا جملہ ہزاروں بار دہرایا جاتا ہے:
” | انسان آزاد پیدا ہوا لیکن وہ زنجیروں میں جکڑا نظر آتا ہے۔ | “ |
۔ اسی کتاب میں روسو کہتا ہے کہ "انسان کو آزاد ہونے پر مجبور کیا سکتا ہے"۔ اس کتاب کو اکثر ماہرین نے کبھی سیاسی فلسفہ نہیں مانا۔[1] مگر اس کے اثرات کو ہر ایک نے قبول کیا ہے اور اس حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ بہت جلد ہی اس کتاب میں پیش کردہ خیالات سیاسی نظریے میں جانے پہچانے اصول بن گئے۔
اقتباس
ترمیم” | مسئلہ یہ ہے کہ اجتماع کی کوئی ایسی شکل پیدا کی جائے جس میں تمام قوت اجتماعی کے ذریعے ہر شہری کی جان ومال کی حفاظت ہو سکے اور جس کی بنا پر گو ہر شخص کل میں شریک ہو، تاہم وہ خود صرف اپنی تابعداری کر سکے اور اس کی وہی آزادی برقرار رہے جو اسے پہلے حاصل تھی۔[2] | “ |