ژاں ژاک روسو
ژاں ژاک روسو (1712ء - 1778ء) (فرانسیسی:jean-jacques rousseau) انسانی مساوات کا مبلغ جینوا (Geneva) کا ایک فلسفی اور انشا پرداز، جس کی تحریریں فرانس میں انقلاب برپا کرنے کا سبب بنیں۔ جینوا میں پیدا ہوا۔ جوانی میں وطن کو خیر باد کہہ دیا اور آوارہ گردی اختیار کی۔ ایک معزز خاتون مادام وارنس کی سرپرستی میں موسیقی، فلسفے اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1760ء میں ایک مضمون سائنس اور آرٹ کا اثر اخلاق پر لکھا۔ یہ مضمون بہت مشہور ہوا۔ دوسرے سال ناول ایملی لکھا جس میں تعلیم کے اصولوں او طریقوں پر بحث کی۔ 1762ء میں معاہدہ عمرانی لکھی جس میں حکومت اور معاشرے کے اصولوں پر تبصرہ کیا۔ وہ کہتا ہے کہ انسان فطری طور پر آزاد اور نیک پیدا ہوا ہے لیکن معاشرہ اسے بدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اسے رومانیت کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔
ژاں ژاک روسو | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Jean-Jacques Rousseau) | |
روسو 1753میں، مصور
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 جون 1712 جنیوا |
وفات | 2 جولائی 1778 ارمينوويل، فرانس |
(عمر 66 سال)
وجہ وفات | بندش قلب |
مدفن | پانتھیون |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | ٹیورن سٹیفورڈشائر (22 مارچ 1766–1 مئی 1767) |
شہریت | فرانس [1] |
مذہب | پروٹسٹنٹ [2]، کیتھولک ازم [2]، پروٹسٹنٹ [2] |
عارضہ | مرگی [3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی [4]، مصنف ، ماہر موسیقیات ، ناول نگار [4]، آپ بیتی نگار ، ماہر تعلیم ، فطرت پسند ، ڈراما نگار ، ماہر سیاسیات [5]، مضمون نگار [4]، ماہر نباتیات |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [6][7] |
شعبۂ عمل | نباتیات |
کارہائے نمایاں | ایملی ، معاہدہ عمرانی ، اعترافات |
تحریک | معاہدہ عمرانی |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
تصورات
ترمیماس نے آزاد خیالی اور عام لوگوں کے حقوق کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔ اس کے نظریات نے انقلاب فرانس کے رہنماؤں کو بہت متاثر کیا۔ روسو کے نظریات میں انسانی برابری کے لیے بہت شددت پائی جاتی ہے۔ اس کے خیال میں معاشرے کا ڈھانچہ انسانی برابری کے غیر موزوں ہے۔ اس کے خیال میں "انسان آزاد پیدا ہوا ے لیکن ہر طرف وہ زنجیروں ميں جکڑا ہوا ہے۔"
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تاریخ اشاعت: 12 فروری 2016 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ HDS ID: https://hls-dhs-dss.ch/de/articles/009547
- ↑ عنوان : Did all those famous people really have epilepsy? — جلد: 6 — صفحہ: 115-39 — شمارہ: 2 — https://dx.doi.org/10.1016/J.YEBEH.2004.11.011 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/15710295
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/32908 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/32908 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2019 — اجازت نامہ: گنو آزاد مسوداتی اجازہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb119228797 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/5565027
ویکی ذخائر پر ژاں ژاک روسو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |