معاہدہ پونڈیچری
معاہدہ پونڈیچری (1754ء) کرناٹک کی جنگوں کے مابین قرار پانے والا ایک معاہدہ تھا جو نواب کرناٹک محمد علی خان والا جاہ اور فرانسیسی ہند کے مابین قرار پایا۔ اِس معاہدے کے تحت محمد علی خان والا جاہ کو نواب کرناٹک تسلیم کر لیا گیا۔ اِس معاہدے کے 2 سال بعد تیسری کرناٹک جنگ ختم ہو گئی۔