نواب کرناٹک
اس مضمون کے متن میں غیر اردو حروف تہجی استعمال ہوئے ہیں۔ ان حروف کی وجہ سے صارفین کو مضمون پڑھنے میں دشواری اور غلط املا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر اردو حروف: انگریزی کا استعمال، مواد ہٹانے پر ایک صارف کی ترمیم رد {{{2}}} |
کرناٹک (آرکاٹ) کے نوابوں نے جنوبی بھارت کے مشرقی حصے پر 1690ء سے 1801ء تک حکومت کی۔ ابتدا میں انھوں نے آرکاٹ، ویلور شہر کو اپنا دار الحکومت بنایا تھا۔ ان کا عرصۂ اقتدار تمل ناڈو کی تاریخ میں ایک اہم دور ہے، جس میں مغلیہ سلطنت کا شیرازہ بکھرتا چلا گیا اور متحدہ ہندوستان میں طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا۔ اس پرآشوب دور میں انگریز نت نئی پالیسیوں اور سازشوں سے ملک کے چپے چپے پر قابض ہو رہے تھے اور تمام ملک ہمالیہ سے لے کر راس کماری تک قتل، غارتگری اور لوٹ مار کا جولان گاہ بنا ہوا تھا۔
جغرافیہ اور سرحدیں
ترمیمماضی کا کرناٹِک موجودہ تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے پاس واقع تھا، شمال میں دریائے کرشنا سے جنوب کے کولیدم دریا تک وسیع اور مغرب میں کڈپہ، سیلم اور ڈنڈیگل تھے، جو بعد میں سلطنت خداداد میسور کا حصہ بنے۔
عام طور پر مشرقی گھاٹ اور ساحل کورامانڈل اور مغربی گھاٹ کے درمیان میں جنوبی بھارت کے علاقے کو کرناٹک کا نام دیا جاتا تھا۔ کرناٹک، پالگھاٹ سے بیدر اور شمال میں آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع سے جنوب میں راس کنیاکماری تک بھی کسی حد تک کہا جاتا رہا ہے۔
کرناٹک کے نوابوں کی فہرست
ترمیمکرناٹک یا کارناٹک نواب جنہیں آرکاٹ نواب بھی کہا جاتا ہے 1690ء سے 1801ء تک انھوں نے سلطنت کی۔ ابتدائی دور میں انھوں نے آرکاٹ ویلور کو اپنی دار الحکومت بنائی۔ ان کا دور نہایت ہی اہم دور رہا۔ جو مغلیہ سلطنت، مراٹھا سلطنت اور برطانوی راج میں منتقل ہوا۔
کرناٹک یا کارناٹک
ترمیمپرانی کرناٹک ریاست شہر چینائی سے لے کر شہر سیلم اور دنڈیگل تک اور شہر کڈپہ سے لے کر کنیاکماری تک پھیلی ہوئی تھی۔ اور مغرب کی جانب مغلیہ سلطنت کے حدود تھے تو شمال کی جانب سلطنت خداداد میسور کے حدود تھے۔ ان کے حدود مراٹھا سلطنت سے بھی ملتے تھے۔ اُس دور میں کرناٹک نام عام طور پر اس علاقے کو دیا گیا تھا، مغربی گھاٹ سے لے کر کورامانڈل ساحل تک اور بیدر س پالگھاٹ تک اور آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع سے لے کر جنوب میں راس کنیاکماری تک کا وسیع علاقہ۔
تاریخ
ترمیمکرناٹک نوابوں کی نسب خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب سے جا ملتی ہے۔ [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL) نوابی سلسلے کی شروعات پہلے نواب ذوالفقار علی خان سے شروع ہوتی ہے جنہیں 1692ء میں مغلیہ سلطان اورنگزیب عالمگیر نے مقرر کیا تھا۔ کرناٹک نواب حکمرانی کے بانی ذو الفقار علی خان تھے۔ اس سے قبل یہ حکمرانی مراٹھا سلطنت کے ماتحت تھی جو راجارام چھترپتی کی حکمرانی میں تھی۔[2]
فہرست حکمران
ترمیمکرناٹک یا آرکاڑ یا آرکاٹ کے صوبہ دار نواب
ترمیمنام | حکمرانی کی ابتدا | حکمرانی کا اختتام | |
---|---|---|---|
1 | ذوالفقار نصرت جنگ | 1692 | 1703 |
2 | داؤد خان پنی | 1703 | 1710 |
3 | سعادت اللہ خان اول | 1710 | 1732 |
4 | دوست علی خان | 1732 | 1740 |
5 | صفدر علی خان | 1740 | 1742 |
6 | سعادت اللہ خان دوم | 1742 | 1744 |
7 | انورالدین خان | 1744 | 3 اگست 1749 |
کرناٹک کے نیم آزاد نواب
ترمیمنام | حکمرانی کی ابتدا | حکمرانی کا خاتمہ | |
---|---|---|---|
1 | انورالدین خان | 1744 | 3 اگست 1749 |
یورپی اثر رسوخ میں کرناٹک نواب
ترمیمنام | حکمرانی کی ابتدا | حکمرانی کا اختتام | |
---|---|---|---|
1 | چندا صاحب | 1749 | 1752 |
1 | محمد علی خان والاجاہ | 3 اگست 1749 | 16 اکتوبر 1795 |
3 | عمدۃ العمراء | 1795 | 1801 |
4 | عظیم الدولہ | 1801 | 1819 |
4 | اعظم جاہ | 1819 | 1825 |
4 | غلام محمد غوث خان | 1825 | 1855 |
- Silver Shaded Rows signify the فرانسیسی ایسٹ انڈیا کمپنی.
- Yellow Shaded Rows signify the ایسٹ انڈیا کمپنی.
آرکاٹ کے نواب
ترمیمLineage | |||||
---|---|---|---|---|---|
امیر | دور حکومت | ||||
عظیم جاہ | 1867–1874 | ||||
سر ظہیرالدولہ بہادر | 1874–1879 | ||||
انتظام الملک Muazzal ud-Daula Bahadur | 1879–1889 | ||||
Sir Muhammad Munawar Khan Bahadur | 1889–1903 | ||||
Sir Ghulam Muhammad Ali Khan Bahadur | 1903–1952 | ||||
غلام محی الدین خان بہادر | 1952–1969 | ||||
غلام محمد عبدالقادر | 1969–1993 | ||||
محمد عبدالعلی | 1993- سے اب تک |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ A miscellany of mutinies and massacres in India - Terence R. Blackburn - Google Books۔ Books.google.com.pk۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2012
- ↑ "Mughal Empire 1526-1707 by Sanderson Beck"۔ San.beck.org۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2012
- Indian Princely States
- The House of Arcotآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر نواب کرناٹک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |