معاہدہ یافا، جسے شاذ و نادر ہی معاہدہ رملہ کہا جاتا ہے [1] [2] [3] یا سن 1192ء کا معاہدہ، [4] صلیبی جنگوں کے دوران طے پانے والا ایک معاہدہ تھا۔ اس پر یکم [1] یا 2 ستمبر، 1192 عیسوی (20 شعبان، 588 ہجری) کو مسلم حکمران سلطان صلاح الدین ایوبی اور انگلینڈ کے بادشاہ رچرڈ شیر دل کے درمیان جولائی۔اگست 1192ء کی جنگ یافا کے فوراً بعد دستخط ہوئے تھے۔ ایبلن کے بالین کی مدد سے طے پانے والے اس معاہدے میں دونوں فوجوں کے درمیان تین سال کی جنگ بندی کی ضمانت دی گئی تھی۔ اس معاہدے سے تیسری صلیبی جنگ کا خاتمہ ہوا اور صلیبی فوجیں بیت المقدس کو فتح کیے بغیر یورپ واپس لوٹ گئیں۔

معاہدے کی دفعات ترمیم

اس معاہدے میں بنیادی طور پر دو اہم مسائل پر توجہ دی گئی: یروشلم کی حیثیت اور عیسائیوں کے لیے زیارات کے حقوق اور مقدس سرزمین میں صلیبی ریاست کی خود مختاری کی حد۔ پہلے سلسلے میں، معاہدے نے فلسطین میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے محفوظ گزرنے کی ضمانت دی، یہ بتاتے ہوئے کہ یروشلم اسلامی کنٹرول میں رہے گا، جب کہ یہ عیسائیوں کی زیارتوں کے لیے کھلا رہے گا۔ دوسری دفعہ کے مطابق، عیسائی طائر سے لے کر یافا تک کے ساحل پر قابض رہینگے، عملی طور پر لاطینی سلطنت کو، جس نے سنہ 1187ء میں اپنا تقریباً تمام علاقہ کھو دیا تھا، کو ایک جغرافیائی سیاسی ساحلی پٹی تک محدود کر دیا جو ان دو شہروں کے درمیان پھیلی ہوئی تھی۔ عسقلان کی قلعہ بندیوں کو منہدم کر دیا گیا اور قصبہ صلاح الدین کے پاس واپس آ گیا۔ نہ تو صلاح الدین اور نہ ہی شاہ رچرڈ مجموعی معاہدے سے خوش تھے، لیکن ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ مسلم حکمران جنگ کی صعوبتوں اور اخراجات کی وجہ سے کمزور ہو چکے تھے اور دونوں کو اپنی مملکت کو درپیش خطرات سے نمٹنا پڑا۔ رچرڈ نے 9 اکتوبر 1192ء کو عکرہ کی بندرگاہ سے اپنے وطن انگلستان روانہ ہو گیا۔

معاہدے کی کوششیں ترمیم

عکرہ کے محاصرے کے بعد، بادشاہ رچرڈ اور سلطان صلاح الدین ایوبی نے تیسری صلیبی جنگ کو ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ ان خطوط میں عام طور پر مذہبی ملکیت کے بارے میں دلائل ہوتے تھے کہ یروشلم کی ملکیت کا حق کس کو حاصل ہے۔ ان کوششوں میں سے کوئی بھی حقیقت میں حقیقی جنگ بندی کا سبب نہ بن سکا۔ یہ، یقیناً، اس وقت ہوا جب تک کہ شاہ انگلستان رچرڈ شیردل کو اپنے ملک، جو اس کی غیر موجودگی سے ناگزیر طور پر ٹوٹ رہا تھا، واپس جانے کی ضرورت کی وجہ سے معاہدہ یافا کرنا پڑا۔

سنہ 1229ء کے معاہدے سے امتیاز ترمیم

سنہ 1229ء میں کچھ اسی طرح کے دوہرے معاہدے پر دستخط ہوئے، ایک تل العجول میں اور دوسرا یافا میں، جس نے مل کر چھٹی صلیبی جنگ کا خاتمہ کیا۔ تل عجول اور یافا کے معاہدوں نے مصر، شام کے ایوبی حکمرانوں اور مختلف چھوٹی ریاستوں کے درمیان علاقائی تنازعات کو حل کیا، جس سے مصر کے سلطان الکامل کو چھٹی صلیبی جنگ کے رہنما، فریڈرک دوم کے ساتھ ایک سفارتی معاہدہ حتمی شکل دینے کی اجازت ملی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Ali Ahmed Mohamed El-Sayed (2017)۔ Islamic Awqaf related to Peace-Building Among Nations: Tamim Al-Dari Hospice as a Model۔ Relations between East and West: Various Studies: Medieval and Contemporary Ages۔ Cairo: Dar al-Kitab al-Gamey۔ صفحہ: 45–74 [60]۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2020 
  2. Rodney Stark (2009)۔ God's Battalions: The Case for the Crusades (PDF) (digital ایڈیشن)۔ Harper Collins e-books۔ صفحہ: 115۔ ISBN 978-0-06-194298-3۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2020 
  3. Stanley Lane-Poole (1901)۔ A History of Egypt in the Middle Ages۔ VI, The Middle Ages۔ London: Methuen & Co.۔ صفحہ: 213۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2020 
  4. ۔ Bonn  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)

مزید دیکھیے ترمیم

فتح بیت المقدس

عمر کی یقین دہانی

جنگ حطین

تیسری صلیبی جنگ

معاہدوں کی فہرست