معبد وہ جگہ جہاں عبادت اور دیگر مذہبی رسومات جیسے پوجا،دعا یا دیگر پرستش سر انجام دی جاتی ہے۔ انگریزی میں اسے Temple کہا جاتا ہے۔

بارہویں صدی کا کھمر (Khmer) تعمیرات کا شاہکار، کمبوڈیا میں انکھور واٹ (Angkor Wat) کا معبد (مندر) ہندوؤں کے دنیا کے بڑے مندروں میں سے ایک ہے۔

معبد اور مسجد میں فرق ترمیم

لغوی اعتبار سے معبد اور مسجد میں فرق ہے۔ مسجد ایک خاص اصطلاع ہے، جو عربی زبان سے اردو میں آئی ہے، اس کا مطلب وہ جگہ جہاں صرف خدائے واحد کے سامنے سجدہ ریز ہوا جائے۔ معبد میں تمام سرگرمیاں سر انجام دی جاتی ہے،جیسے عبادت، قربانی وغیرہ ۔

قدیم ترین معبد ترمیم

ترکیہ میں واقع گوبیکلی تپہ (Göbekli Tepe) اب تک معلوم معبدوں میں سب سے قدیم ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ 11 ہزار سال پہلے تعمیر کیے گئے تھے۔

 
ہپہائیسٹس (Hephaestus) کا معبد ، جو 449 قبل مسیح کا ہے

معبد کی اقسام ترمیم

  1. میسوپوٹیمین (Mesopotamian) معبد
  2. مصری معبد
  3. یونانی رومن معبد
  4. کفار یا مشرکوں (Pagan) کے معبد
  5. زرتشتی معبد
  6. سکھ معبد
  7. ہندو معبد
  8. بدھ معبد
  9. جین معبد
  10. میسونیک (Masonic) معبد
  11. منکھیم (Mankhim) ایک جماعت رائے(Rai) جو اریٹار (Aritar)، سکم(Sikkim) میں رہتی ہے کے معبد کا نام ہے۔
  12. کنفیوشش (Confucius) معبد جن کے لیے شنٹوئسٹ جنجا (Shintoist jinja) کہا جاتا ہے، انگریزی کے Shrinesکی قسم کی ہوتی ہیں۔ بدھ مت کے معبد سے الگ شناخت دینے کے لیے یہ نام دیا گیا ہے۔
  13. ٹاؤسٹ کے معبدجنہیں گوآن (Guan) یا ڈاؤگوآن (Daoguan) کہتے ہیں ۔
  14. جوس ہاؤس (Joss House) ایک متروک امریکی اصطلاح جو عبادت کی جگہ کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔