معتب بن عوف
معتب بن عوف غزوہ بدر میں شریک مہاجرصحابی تھے۔ انھیں معتب بن حمراء الخزاعی بھی کہا جاتا ہے حمراء ان کا والدہ کا نام تھا[1]۔
معتب بن عوف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | مہمات نبوی کی فہرست ، غزوہ احد ، غزوہ خندق ، غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |
نسب
ترمیم- پورا نام معتب بن عوف بن عامر بن الفضل بن عفيف بن کلیب بن حبشیہ بن سلول بن کعب بن عمر و الخزاعی السلولی ہے ، انھیں عيهامةبھی کہا جاتا ہے- یہ بنو مخزوم کے حلیف تھے مدینہ اورحبشہ کی طرف دوسری ہجرت کی تھی[2]ان کی کنیت ابو عوف الخزاعی57ھ میں وفات ہوئی[3]
(اور یہ وہ آدمی ہے جسے عیہامہ بن کلیب بن سلول بن کعب از بنو خزاعہ کہا جاتا ہے) بنو مخزوم بن نقط و معتب بن عوف بن عامر سے تھے جو بنو خزاعہ سے ان کے حلیف تھے، ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔ انھوں نے رسول اکرم رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اور ثعلبہ بن حاطب الانصاری کے درمیان مواخات قائم کردی تھی۔ انھوں نے 57ھ میں وفات پائی۔ [4]