معجم سلطانی ہند
معجم سلطانی ہند (انگریزی: The Imperial Gazetteer of India) ہندوستان سے متعلق ایک حوالہ جاتی معجم اور شہروں کی تفصیل کی بابت ایک اطلس ہے۔ اِس کو ہندوستان میں برٹش راج کی ایک مستند ترین کتاب خیال کیا جاتا ہے، جو متحدہ ہندوستان کی ہر نوابی ریاست، ہر شہر، ہر قصبہ سے متعلق معلومات اور تفصیل پر مشتمل ہے۔
مواد
ترمیمبرٹش راج کے زمانہ میں ہندوستان کے تمام شہروں، قصبوں کو انگریزی حروفِ تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔ کتاب 24 جلدوں پر مشتمل ہے جبکہ پچیسویں جلد اشاریہ ہے۔1908ء، 1909ء اور 1931ء والے مطبوعہ نسخوں میں کتاب کی پہلی چار جلدیں دائرۃ المعارف (انسائیکلوپیڈیا) میں تشکیل دی گئیں تھیں، جن میں ہندوستان کا جغرافیہ، تاریخ، معیشت، ذراعت سے متعلق تفصیل سے لکھا گیا تھا۔ اِن تینوں طباعتی نسخوں (ایڈیشنز) میں شہروں سے متعلق تفصیلات کل 20 جلدوں میں لکھی گئیں۔
اشاعت
ترمیممعجم سلطانی ہند کا پہلا ایڈیشن ولیم ولسن ہنٹر کی ادارت میں 9 جلدوں میں 1881ء میں شائع ہوا۔ دوسرا ایڈیشن 1885ء سے 1887ء کے وسطی زمانہ میں شائع ہوتا رہا، یہ ایڈیشن 14 جلدوں پر مشتمل تھا۔ 6 فروری 1900ء کو مدیر ولیم ولسن ہنٹر اکا انتقال ہوا تو اِس کی ادارت ہربرٹ ہوپ رزلے، ولیم سٹیوینسن مئیر، رچرڈ برن اور جیمز سدرلینڈ کاٹن نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ یہ تیسر ایڈیشن جو مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھا، 1908ء میں 26 جلدوں میں کلارینڈن پریس، آکسفورڈ سے شائع ہوا۔1931ء میں دوبارہ 26 جلدوں میں چوتھا ایڈیشن شائع ہوا۔
دستیاب شدہ جلدیں
ترمیم- معجم سلطانی ہند (طباعت جدید ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ: کلارینڈن پریس۔ 1908–1909
- پہلی جلد
- چوتھی جلد
- پانچویں جلد: A
- چھٹی جلد: A-B
- ساتویں جلد: B
- آٹھویں جلد: B
- نویں جلد: B–C
- دسویں جلد:
- گیارہویں جلد: C-E
- بارہویں جلد: E-G
- تیرہویں جلد: G-J
- چودہویں جلد: J-K
- پندرہویں جلد: K
- سولہویں جلد: K-M
- سترہویں جلد: M
- اٹھارہویں جلد: M-N
- انیسویں جلد: N–P
- بیسویں جلد: P
- اکیسویں جلد: P–S
- بائیسویں جلد: S
- تئیسویں جلد: S-T
- چوبیسویں جلد: T-Z
- پچیسویں جلد:اشاریہ
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیممعجم سلطانی ہند کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے |
- "دا امپیریل گزیٹر آف انڈیا"۔ ڈیجیٹل جنوبی ایشیا لائبریری، جامعہ شگاگو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2017