معرکہ 1857 اور جنوبی پنجاب (کتاب)
جنگ آزادی 1857ء کے موضوع پر تحقیقی کتاب
معرکہ 1857 اور جنوبی پنجاب پاکستان سے 2011ء میں شائع ہونے والی اردو زبان میں تاریخ کے موضوع پر تحقیقی کتاب ہے جس کے مصنف امجد بخاری ہیں۔
مصنف | امجد بخاری |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
صنف | تاریخ |
ناشر | سنگ میل پبلی کیشنز |
تاریخ اشاعت | 2011 |
طرز طباعت | کتابی اشاعت (مجلد) |
صفحات | 142 |
مواد و موضوع
ترمیمیہ کتاب جنوبی پنجاب کے اہم خانوادوں کی جنگ آزادی ہند 1857ء میں جنوبی پنجاب کے جاگیرداروں اور پیروں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے جاگیرداروں اور پیروں کے جنگ آزادی 1857 ء میں کیا کردار تھا؟ انگریز سامراج سے 1857ء کی جنگ آزادی یا معرکہ میں وفاداری کے صلے میں کس کو کتنی جاگیریں اور سالانہ وظیفے بطور انعام ملے؟ انگریزوں سے وفاداری پر کس کس کو کیا خطابات ملے؟ یہ سب امجد بخاری نے مذکورہ کتاب میں تحقیق انداز میں بیان کیا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ معرکہ 1857 اور جنوبی پنجاب، امجد بخاری، سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور، 2011ء