مغل خیل

نسلی پشتون قبیلہ

مغل خیل (انگریزی: Mughal Khel; پشتو: مغل خېل)یوسفزئی نسل کا ایک اہم پشتون قبیلہ ہے، جو بنیادی طور پر ضلع بنوں کے جنوبی حصے، خاص طور پر غوریوالہ اور آس پاس کے علاقوں میں آباد ہیں۔ یہ یوسفزئیوں کی واحد شاخ ہے جو اپنے آبائی وطن سے دور ہے اور پشتو کا نرم لہجہ بولتے ہیں، جبکہ اب بھی اپنے یوسفزئی ورثے کو برقرار رکھتے ہیں۔[1][2]

مغل خیل
زبانیں
پشتو
مذہب
سنی اسلام
متعلقہ نسلی گروہ
Yousafzais
and other Sarbani Pashtun tribes

جائزہ

ترمیم

قبیلہ اپنا سلسلہ نسب یوسفزئی وطن سے تعلق رکھنے والے ایک مہم جو حسن خان یوسفزئی سے ملاتی ہے[3]، جو ابتدائی طور اپنے بیٹوں کے ساتھ کرم میں آباد ہوئے، بعد میں ان کی اولاد غوريوالہ ہجرت کر گئی۔ حسن خان یوسفزئی کا تعلق الیاس زئی یوسفزئی قبیلہ کی گدیزئی شاخ سے تھا۔[4] گدیزئی قبیلہ آج ضلع بونیر میں آباد ہے۔ اس وقت مغل خیلو کی آبادی دسیوں ہزار میں بتائی جاتی ہے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Gazetteer of the Bannu District: 1883 (بزبان انگریزی)۔ 1883 
  2. "Bannu Gazetteer"۔ District Administration Bannu 
  3. Muhammad Hayat Khan (1867)۔ Hayat E Afghani By Muhammad Hayat Khan Published In 1867 Complete Book In Urdu 
  4. Tareekh I Peshawar تاریخ پشاور 
  5. Khan Roshan Khan۔ Yousafzai qaum ki sarguzasht۔ Nasir khan