مفتی عبدالجلیل
عظیم دینی علمی و روحانی شخصیت مدیر جامعہ مظاہر العلوم ، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو
مفتی عبد الجلیل جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ مظاہر العلوم کے مہتمم تھے اور کوٹ ادو و گرد و نواح میں جامعہ مظاہر العلوم کی تقریبا 110 شاخیں مفتی عبد الجلیل کی نگرانی میں چل رہی تھیں جن میں قرآن پاک کی تعلیم دی جا رہی ہے، مولانا مفتی عبد الجلیل میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے بطور بلدیہ چیئرمین بھی رہے تھے، انھوں نے اپنے دور اقتدار میں میونسپل کمیٹی سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا تھا، وہ 2 مرتبہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے تھے اور دونوں بار ریکارڈ ووٹ حاصل کیے تھے،[1]
وفات
ترمیم6 جون 2022ء کو کوٹ ادو میں وفات پائی ، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ ادو کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی[2] [3]