اردو شاعر۔ پورا نام مقبول حسین شاہ۔ 1954ء جھنڈو خیل بنوں میں پیدا ہوئے۔ والد ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ ان کے والد امیر عبد اللہ کی دو شادیاں تھیں۔ انھوں نے 1981ء میں وفات پائی۔ مقبول عامر میٹرک 1970 ء میں ہائی اسکول نمبر 2 بنوں سے پاس کیا۔ پھر ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ 1975ء میں گومل یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔ پھر ایم اے انگریزی میں داخلہ لیا لیکن ملازمت کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی۔ حبیب بنک میں ملازمت کے دوران انھوں نے اپنا تبادلہ پشاور کرا لیا تاکہ یہاں شاعروں اور ادیبوں سے ملاقات کے مواقع میسر آسکیں۔ پھر پشاور یونیورسٹی سے ایم اردو کا امتحان پاس کیا۔ لکچرر شپ کے لیے انٹرویو دیا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ 1984ء میں بطور ریسرچ آفیسر اکادمی ادبیات اسلام آباد میں تقرری ہوئی۔ ان کی شادی 1978ء میں تتر خیل کے زمیندار حاجی کالو خان کی صاحب زادی زبیدہ خانم سے ہوئی جن سے ان کے تین بچے پیدا ہوئے۔ جوانی میں ایک خطرناک بیماری سکلیروڈرما میں مبتلا ہو گئے جس سے ان کی انگلیوں کی پوروں میں سوجن اور سختی پیدا ہو گئی۔ علاج کے لیے لندن کا سفر کیا لیکن افاقہ نہ ہوا۔ 13 مئی 1990ء میں ان کو دن کا دورہ پڑا اگلے روز یکم جون کو انھیں جھڈی خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی قبر پر خود ان کا شعر کندہ ہے۔ ان کا صرف ایک مجموعہ دیے کی آنکھ ان کی زندگی میں ہی 1990 میں اسلام آباد سے شائع ہوا۔ ان کی شخصیت اور فن پر جامعہ پشاور سے ایم اے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل کا تحقیقی مقالہ تحریر کیا جا چکا ہے۔ دیے کی آنکھ کا پشتو میں ترجمہ دانش نے 2008ء میں کیا۔ جس کا نام انھوں نے د ڈیوے سترگے رکھا۔

میں مر گیا ہوں وفا کے محاذ پر عامر
پس شکست بھی میرا وقار باقی ہے

شعری مجموعہ

ترمیم

نمونہ کلام

ترمیم

ہم اہل شب کے لیے صبح کا حوالہ ہے
دیے کی آنکھ میں آنسو نہیں اجالا ہے

دیدۂ تر نے بڑی دیر میں پہچانا اسے
روپ کھوبیٹھا ہے دو چار ہی سالوں میں کوئی

دشتِ بے آب سے پوچھو کہ وہاں کے اشجار
کن مراحل سے گزرتے ہیں نمو پانے کے لیے۔

میں ایسے کھیت کا دہقان ہوں جہاں عامر
زمین بھوک اگاتی ہے ہر بشر کے لیے