کشش ثقل پہاڑی (Gravity hill) جسے مقناطیسی پہاڑی (Magnetic hill)، پراسرار پہاڑی (Mystery hill)، کشش ثقل شارع (Gravity road) بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا مقام ہے جہاں کی ارد گرد زمین کی ترتیب ایک فریب نظر پیدا کرتی ہے جس میں ڈھلوان ایک چڑھائی کی طرح نظر آتی ہے۔ اسی لیے کوئی بھی بغیر گیئر میں ڈالے ہوئے گاڑی چڑھائی پر اوپر کی سمت جاتی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔[1]

پانی چڑھائی کی طرف بہتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
کشش ثقل پہاڑی-مانکٹن کینیڈا

مدینہ منورہ کے قریب بھی ایک کشش ثقل پہاڑی مقام ہے جس کا نام وادی بیضا ہے لیکن کچھ لوگ اسے وہاں پر گاڑیوں کی بغیر انجن حرکت کرنے پر اسے وادی جن بھی کہتے ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم