ملا رموزی (اصل نام: محمد صدیق، پیدائش: 1896ء، انتقال: 1952ء) ہندوستان کے صاحب طرز مزاح نگار تھے۔ ریاست بھوپال ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ خاندانی سلسلے سے سید افغانی تھے۔ ابتدا میں حافظ قرآن ہوئے۔ پھر چند مقامی مدارس میں تعلیم کے بعد انھوں نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے فارغ ہوئے، بعد ازاں دار العلوم الہیات کانپور سے اعزازی سند فضیلیت حاصل کی۔ مادری زبان پشتو تھی۔ ملا رموزی صاحب قلم ہونے کے ساتھ ساتھ غضب کے با اثر مقرر اور آتش بیان خطیب بھی تھے۔ ان کا خود ایجاد کردہ ظریفانہ اسلوب تحریر جو گلابی اردو کے نام سے مشہور ہے بہت مقبول ہوا۔