ملبوس ماجا
ملبوس ماجا (ہسپانوی:La maja vestida) ایک ہسپانوی مصور فرانسسکو گویا (1746–1828) کی بنائی ہوئی مشہور تصویر ہے جو 1798 اور 1805 کے درمیان تخلیق کی گئی۔ اس تصویر میں ایک ملبوس خاتون صوفے پر تکیوں کے سہارے نیم دراز ہے۔ ہسپانیہ کے دار الحکومت میڈرڈ کے پراڈو میوزیم میں یہ تصویر 1910 سے آویزاں ہے۔
فن کار | فرانسسکو گویا |
---|---|
سال | 1800-1805 |
طرز | Oil on canvas |
ابعاد | 97 cm × 190 cm (38 انچ × 75 انچ) |
مقام | پراڈو میوزیم |