ملیسنٹ ہال ایلنگ ورتھ (پیدائش 15 جولائی 2005ء) ایک آسٹریلوی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے جو اس وقت ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ میں وکٹوریہ اور ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے ساتھ وابستہ ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کی میڈیم باؤلر کے طور پر کھیلتی ہیں۔ [1] [2] ملی النگورتھ 15 جولائی 2005ء کو گیلونگ ، وکٹوریہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ [2]

ملی النگورتھ
شخصی معلومات
پیدائش 15 جولا‎ئی 2005ء (19 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مقامی کیریئر ترمیم

دسمبر 2022ء میں، ملی النگورتھ نے وکٹوریہ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا انڈر 19 نیشنل خواتین چیمپئن شپ میں نو وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ مبذول کروا کر ایک۔اچھے مستقبل کی پشین گوئی کر دی۔ [3] فروری 2023ء میں، ملی النگورتھ کو پہلی بار وکٹوریہ کے سینئر دستے میں شامل کیا گیا۔ [4] اس نے ٹیم کے لیے 10 فروری 2022ء کو ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا، جہاں اس نے اپنے 6.4 اوورز میں 4/41 کے اعدادوشمار حاصل کیے۔ [5] اس نے اس سیزن میں ٹیم کے لیے مزید دو میچ بھی کھیلے۔ [6] ستمبر 2023ء میں، میلبورن اسٹارز نے اعلان کیا کہ انھوں نے آئندہ ویمنز بگ بیش لیگ سیزن کے لیے ملی النگورتھ سے معاہدہ کیا ہے۔ [7] اس نے اپنا ڈیبیو میچ سڈنی سکسرز کے خلاف نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا اور کیٹ پیلے کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ [8]

بین الاقوامی کیریئر ترمیم

دسمبر 2022ء میں، ملی النگورتھ کو خواتین انڈر 19 ٹوئنٹی20 عالمی کپ 2023ء ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے انڈر 19 دستے میں شامل کیا گیا۔ [9] وہ ٹورنامنٹ میں ہمیشہ ٹیم کے لیے موجود تھی، تاہم اس نے اپنے چھ میچوں میں 20.25 کی اوسط سے چار وکٹیں حاصل کیں جو ایک خاطر خواہ کارکردگی نہیں تھی [10] حالانکہ وہ ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کی سپر سکس فتح میں پلیئر آف دی میچ قرار پائی، جس میں اس نے اپنے دو اوورز میں 2/12 حاصل کیے۔ [11]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Player Profile: Milly Illingworth"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  2. ^ ا ب "Player Profile: Milly Illingworth"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  3. "Bowling Averages & Aggregates/U19 National Championships - Female"۔ Cricket Australia۔ 24 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  4. "Rising stars return for WNCL clashes with WA"۔ Cricket Victoria۔ 7 February 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  5. "35th Match, Melbourne, February 10 2023, Women's National Cricket League: Victoria Women v Western Australia Women"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  6. "Records/Women's National Cricket League, 2022/23 - Victoria Women/Batting and Bowling Averages"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2023 
  7. "Young Guns Locked In"۔ Melbourne Stars۔ 21 September 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2023 
  8. "Stars Hang On For Thrilling Win After Sutherland Heroics"۔ cricket.com.au۔ 19 October 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2023 
  9. "Australia Announce Powerful Squad for U19 Women's T20 World Cup"۔ International Cricket Council۔ 13 December 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  10. "Records/ICC Women's Under-19 T20 World Cup, 2022/23 - Australia Women/Batting and Bowling Averages"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023 
  11. "Aussies overcome India as race to the ICC U19 Women's T20 World Cup semis heats up"۔ International Cricket Council۔ 21 January 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2023