مل پور
مل پور (انگریزی: Malpur) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو اسلام آباد یونین کونسل نمبر 06 ہے۔ نئی حلقہ بندی 2022ء کے مطابق اس میں چائنہ ایمبیسی، قائد اعظم یونیورسٹی، راول ڈیم، مسجد غوثیہ، جھنگ بنگیال، ماندلہ منگیال، شاہدرہ اور شاہدرہ خورد پر مشتمل ہے۔[1]
یونین کونسل | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
مل پور اور قائد اعظم
ترمیم26 جولائی 1944ءقائداعظم سری نگر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مری کے راستے راولپنڈی آ رہے ہیں، حسبِ معمول فاطمہ جناح ان کے ہمراہ ہیں۔جب مل پور (موجودہ قائد اعظم یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ گاؤں) میں رکتے ہیں اور راولپنڈی سے جانے والے استقبالی جلوس سے خطاب کرتے ہیں تو وہیں اعلان فرما دیتے ہیں کہ پاکستان کا بننے والا دار الحکومت اس سبزہ زار میں ہو گا جو مارگلہ کی پہاڑیوں سے پنڈی شہر تک پھیلا ہوا ہے۔ [2]۔ اس میں جبی، شاہدرہ، بھارہ کہو، میرا، جھنگ بگیال اور منڈالہ شامل ہیں[3] اسلام آباد سے بہارہ کہو جاتے ہوئے مری روڈ پر مل پور کی قدیم بستی واقع ہے۔ یہ گاؤں بھی ابتدا میں قطب شاہی اعوانوں کا تھا اور راول ڈیم کی حدود کے اندر واقع تھا۔بعد ازاں اسے نیو مل پور کے نام سے بسایا گیا۔ یہ گاؤں سردار بدھن خان اعوان نے پہلے پہل آباد کیا تھا بعد میں یہ گکھڑوں کی ملکیت میں آ گیا یہاں کمیال، گکھڑ، شیخ اور ملیار بھی آباد تھے 1976ء میں وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو مرحوم نے اسے ماڈل ویلج کا درجہ دیا تھا۔ موجودہ کنونشن سنٹر کے قریب ڈھوک کی چھوٹی قسم ڈھوکری کے نام کا چھوٹا سا گاؤں آباد تھا۔ جو سنہ 80 کی دہائی تک ایک مزدور بستی کے طور پر آباد رہا بعد ازاں اس کا نشاں مٹ گیا۔ البتہ ڈھوکری سٹاپ نے اس کے نام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ روزنامہ جنگ 27 اگست 2022ٰء
- ↑ اسلام آباد منزلِ مراد، صفحہ 60،مصنف مولانا اسماعیل ذبیح بیان از پروفیسر کرم حیدری
- ↑ https://www.politicpk.com/islamabad-union-council-list/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 19 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2020