مناسلو (Manaslu) دنیا کی آٹھویں سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کی بلندی 8156 میٹر / 26758 فٹ ہے۔ یہ نیپال میں سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔ مناسلو کا مطلب سنسکرت میں روح کا پہاڑ ہے۔
اسے سب سے پہلے 9 مئی 1956 کو دو جاپانی کوہ پیماؤں نے سر کیا۔