منافقت یا ڈھونگ (انگریزی: hypocrisy) ایک طرح سے لوگوں کی آنگھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اچھائی یا بھلائی کا مظاہرہ کرنا ہے، جب کہ حقیقی کردار یا ارادوں کو چھپانا ہے، بالخصوص وہ جو مذہب اور اخلاقی سوچ سے متعلق ہوں؛ اس وجہ سے ایک عمومی طور پر منافقت یا ڈھونگ ایک طرح غلط اظہاریہ، دکھاوا یا فریب ہے۔ ڈھونگ میں یہ بھی شامل ہے کہ لوگ کسی کو اسی بات کے لیے نشانہ ملامت بنائیں جس میں وہ خود مبتلا ہیں۔ اخلاقی نفسیات میں یہ خود کے اظہار کردہ اخلاقی اصولوں عدم پاس داری ہے۔[2] برطانوی سیاسی فلسفی ڈیوڈ رونسی مین کے مطابق "دیگر قسم کے منافقانہ دھوکے بازی میں کسی ایسی معلومات کا دعوٰی جو خود کے پاس نہیں ہے، وفا داری کا وہ اقرار جو کسی پاس نہ ہو، شناخت کا وہ دعوٰی جو کوئی شخص نہ رکھتا ہو"۔[3] امریکی سیاسی صحافی مائیکل گیرسن کے مطابق سیاسی منافقت یہ ہے کہ "کسی مکھوٹے کا استعمال اس طرح سے کیا جائے کہ عوام بے وقوف بنایا جائے اور سیاسی فوائد کا حصول ہو "۔ [4]

ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ عالمی سطح پر جھوٹ بولنے، نفرت انگیز مکالموں اور وقت وقت پر بدلنے کی وجہ سے عالمی سطح پر کافی بد نام بھی رہے ہیں اور ملک میں ان کے خلاف لوگوں نے ان کے مکھوٹے پہن کر احتجاج کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے 993 دنوں میں 13,435 غلط یا گم راہ کرنے والے بیانات دیے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. President Trump has made 13,435 false or misleading claims over 993 days
  2. Joris Lammers (2011)، "Power increases infidelity among men and women"، Psychological Science، 22 (9): 1191–97، PMID 21771963، doi:10.1177/0956797611416252 
  3. David Runciman (2010)۔ Political Hypocrisy: The Mask of Power, from Hobbes to Orwell and Beyond۔ Princeton UP۔ صفحہ: 8۔ ISBN 978-0691148151 
  4. Michael Gerson, "Trump's hypocrisy is good for America" Washington Post نومبر 29, 2016